کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء۔ پہلے ہفتہ میں کھیلے گئے 10 میچز کے اہم اعداد وشمار اور ریکارڈز
5 سے12اکتوبر تک ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ میں 10میچز کھیلے گئے۔اب تک ہرٹیم 2،2 میچ کھیل چکی ہے۔
جنوبی افریقہ، نیوزیلینڈ، بھارت اور پاکستان 2،2 کامیابیوں کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کر چکی ہیں۔
بہترین نیٹ رن ریٹ کے لحاظ سے جنوبی افریقہ پوائنٹس پر سرفہرست ہے۔جبکہ آخری نمبر افعانستان کا ہے۔
آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں اپنے دونوں میچز ہار گئیں۔
اب تک کھیلے گئے 10 میچز میں سے 8 میچزمیں ٹاس جیتنے والی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پانچ میچوں میں پہلے بیٹنگ اور پانچ بار پہلے باؤلنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی ہے۔
سب سے زیادہ ٹیم سکور جنوبی افریقہ نے 428 سری لنکا کے خلاف بنایا۔
سب سے کم سکور 156 افعانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کیا۔
پہلے دس میچز میں 12 سنچریاں بنی ہیں۔
تیز ترین سنچری Aiden Markram نے 49 گیندوں پر بنائی۔
سب سے بڑا انفرادی سکور 152 Devon Conway نے انگلینڈ کے خلاف بنایا۔
دومیچوں میں سب سے زیادہ 209رنزQuinton de Kockنے بنائے ہیں۔
محمدرضوان 199رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
اب تک مجموعی طور پر121چھکے اور503 چوکے لگ چکے ہیں۔
14چھکے لگا کر سری لنکا کے Kusal Mendis سب سے آگے ہیں۔
سب سے زیادہ چوکے 24، Devon Conway نے لگائے ہیں۔
Mitchell Santner دو میچوں میں 7وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
Bumrah،Matt HenryاورHasan Ali چھ چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔
ابھی تک کا سب سے لمبا چھکا 101میٹر کابھارت کے Shreyas Iyerنے لگایا ہے۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں345رنز کا سب سے بڑا ہدف پاکستان نے سری لنکا کے خلاف حاصل کیا۔
(ن م طاہر)