مالی کے ریجن سکاسو میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مالی کومورخہ ۱۸؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو احمدیہ مسجد سکاسو میں جلسہ سیرۃ النبی ﷺ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ جلسہ کی کا رروائی کا آغاز صبح دس بجے تلاوت قرآن کریم اور قصیدہ سے ہوا۔ محمد دومبیا صاحب لوکل مشنری نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسول ﷺ‘‘ جبکہ محمد لامین کوناتے صاحب معلم سلسلہ نے ’’آنحضورﷺ کی عبادات‘‘ کے عناوین پر تقاریر کیں۔ بعد ازاں مختلف معزز مہمانان کرام نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ آخرپر مولانا عمر معاذ صاحب کولیبالی مبلغ سلسلہ و نائب امیر جماعت احمدیہ مالی نے اختتامی تقریر کی اور دعاکروائی۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیاجس کے بعد ایک مجلس سوال وجواب کا انعقاد ہوا۔
سکاسو ریجن کی مختلف جماعتوں سے کُل ۴۴۱؍ مرد و زن نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ بڑی تعداد میں زیر تبلیغ احباب بھی تشریف لائے تھے۔جلسہ کے اختتام پر ۱۳؍افراد کو بیعت کرکے جماعت احمدیہ میں داخل ہونے کی توفیق بھی ملی۔
(رپورٹ : احمد بلا ل مغل۔ مبلغ سلسلہ سکاسو ریجن، مالی)