یورپ (رپورٹس)
مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کے زیرِ اہتمام ایک پکنک
مورخہ ۲۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام نور مسجد ویگولٹینگن کے احاطہ میں ایک پکنک منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مجلس خدام الاحمدیہ کی دعوت پر مجلس انصاراللہ کے ممبران بھی شامل ہوئے ۔
تلاوت، عہد اور نظم کے بعد فہیم احمد خاں صاحب مربی سلسلہ نے مجلس خدام الاحمدیہ کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد شاہد اقبال صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ نے رواں سال کے گذشتہ پروگراموں کے بارے میں پریزنٹیشن دی اور جائزہ پیش کیا۔
خوشگوار موسم میںبچے اور بڑے لذیذ کھانوں سے سیر اور لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے متعارف ہوئے اور کچھ کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس وغیرہ کھیلنے میں مصروف دکھائی دیے۔
(رپورٹ: صبا ح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)