جماعت احمدیہ کوسوو کا اجتماعی افطار پروگرام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۴؍مارچ ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکزPrishtinaکے مشن ہاؤس میں احباب جماعت کے لیے اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں ۴۴؍احباب جماعت نے شرکت کی۔ شاملین میں چند بیرونی مہمان بھی شامل تھے جن میں Elez Han کے میونسپلٹی کے میئر Mr. Mehmet Ballazhi، چیف آف کیبنٹLipjan کے میئر Mr. Avni Jashariاور ایک امریکی اہلکارکے علاوہ ممبرات لجنہ اماءاللہ، ناصرات، انصار، خدام اور اطفال شامل تھے۔
نماز مغرب ادا کرنے کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ افطار کے بعد حاضرین کو رمضان المبارک، روزہ کی فرضیت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق رمضان کے بارے میں مختلف موضوعات پر معلومات پیش کی گئیں۔
افطار کے بعد Elez Han کے میونسپلٹی کے میئر Mr. Mehmet Ballazhiنے Guest Book میں اپنے تاثرات اس رنگ میں تحریر کیے: ’’اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے بعد آپ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین اجر دے اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے اپنے اس نعرے کی عکاسی کرتے ہوئے ’’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں’’۔ جبکہ چیف آف کیبنٹLipjan کے میئر Mr. Avni Jashariنے اپنے تاثرات کا اظہار ان الفاظ میں کیا: ’’میرے لیے یہ خاص خوشی کی بات تھی کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں مَیں Prishtina میں جماعت احمدیہ کے زیر اہتمام افطار کا مہمان تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ اسلام کی اصل تصویر اور روح پیش کرتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس ماحول میں مَیں بہت اچھے، مثبت اور امن پسند دوستوں اور ساتھیوں سے ملا ہوں‘‘۔
اس کے بعد نماز عشاء اور تراویح ادا کی گئیں۔