یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کوسوو کے نمائندوں کی کوسوو میںUNHCR کے چیف مشن سے ملاقات

مورخہ ۱۹؍مارچ۲۰۲۴ء کو کوسوو کے UNHCR (اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین) کے سربراہ Mr. Arjun Shrestha اور سینئر ایکسٹرنل ریلیشن ایسوسی ایٹ Mr. Derandi Krasniqi جماعت احمدیہ کے مشن ہاؤس میں ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ Mr. Arjun Shrestha کا UNHCRمیں کام کرنے کا اکیس سال کا تجربہ ہے۔ موصوف انسانی حقوق کے وکیل ہیں جنہوں نے صومالیہ، افغانستان، جنوبی سوڈان، گھانا، اور جارجیا میں IDP (اندرونی طور پر بے گھر افراد) اور وطن واپسی کی کارروائیوں، کیمپوں اور پناہ گزینوں، پناہ کے متلاشیوں، اور بے وطن افراد کے ساتھ کام کیا۔ انہیں جولائی ۲۰۲۲ء میں UNHCRکوسوو کے چیف آف مشن کے طور پر دوسرے مینڈیٹ کے لیے مقرر کیا گیا ۔
اس ملاقات کے آغاز میں فریقین نے کوسوو اور بیرون ملک اپنے کام اور انسانی ہمدردی کے پہلو کو مختصراً بیان کیا۔ ملاقات کے دوران کوسوو میں مقیم پناہ گزینوں سے متعلق انسانی اور سماجی و اقتصادی پہلوؤں میں UNHCRاور مقامی حکام کے ذریعہ تعاون کو مزید بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ اظہار تشکر کے طور پر میٹنگ کے اختتام پرجماعت احمدیہ کی طرف سے UNHCR کے نمائندوں کو جماعتی لٹریچر تحفۃً دیا گیا۔
(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button