رمضان المبارک میں جماعت احمدیہ کوسوو میں اجتماعی افطار پروگرامز کا اہتمام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال رمضان المبارک میں جماعت احمدیہ کوسوو کے زیر اہتمام اجتماعی افطاری کے مختلف پروگرامز مرتب کیے گئے جن میں غیر از جماعت مہمانان کے علاوہ خدام، اطفال، انصار، ناصرات اور ممبرات لجنہ اماء اللہ نے شرکت کی۔ ان پروگرامز کی تفصیل کچھ یوں ہے:
٭… مورخہ ۲۷؍مارچ کے افطار پروگرام میں کُل ۴۴؍احباب نے شرکت کی جن میں UNHCRکے سینئر ایکسٹرنل ریلیشن ایسوسی ایٹ (اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کوسوو) Mr. Derandi Krasniqi، کوسوو کسٹم یونین کے چیئرمین Mr. Ali Vitija، سنٹرل کچن کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن Mr. Alban Berishaشامل تھے۔ یہ احباب قریب کے علاقوں سے شامل ہوئے جن میں Peja, Istogu, Fushëkosova, Mitrovica, Podujeva اور Shtime شامل ہیں۔
٭… مورخہ ۳۱؍مارچ۲۰۲۴ء کے افطار پروگرام میں کُل ۵۱؍احباب نے شرکت کی جن میں شمالی Mitrovicaکے میئر مسٹر کی چیف کابینہ Mr. Visar Syla اور پرشتینا کی میونسپلٹی میں سماجی بہبود کی نظامت کے پراجیکٹس کے کوآرڈینیٹر Mr. Premtim N. Fazliu شامل تھے۔ یہ احباب قریبی علاقوں سے شامل ہوئے۔
٭… مورخہ ۳؍اپریل کے افطار پروگرام میں کُل ۶۹؍احباب نے شرکت کی جن میں Prishtina میں فائر بریگیڈ کے کمانڈر Mr. Malë Gashi، فائر بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر Mr. Abdusamed Shkodra شامل تھے۔ یہ احباب Peja, Istog, Fushëkosova, Shtime, Podujeva اور Mitrovica کے علاقوں سے شامل ہوئے۔
نماز ِمغرب ادا کرنے کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا جاتا۔ اس دوران حاضرین سے رمضان المبارک کے حوالے سے اور دیگر متعدد موضوعات پر تفصیلی گفتگو کا موقع ملتا رہا۔ پروگرامز کے اختتام پر نماز عشاء اور تراویح ادا کی جاتیں۔
(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)