ارشادِ نبوی
کسی کے عیب کی جستجو کا نتیجہ
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ منبر پر کھڑے ہو کر بآواز بلند فرمایا: جو شخص کسی کے عیب کی جستجو میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے اندر چھپے عیوب کو لوگوں پر ظاہر کر کے اس کو ذلیل و رسوا کر دیتا ہے۔
(جامع ترمذی کتاب البر و الصلۃ باب ما جاء فی تعظیم المومن حدیث نمبر 1955)