ارشادِ نبوی
زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے صحابہ کا ذوق و شوق
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب پھل پک جاتے اور زکوٰۃ کا وقت آتا تو صحابہ ؓجوق درجوق اپنے اموال کی زکوٰۃ لے کر حاضر ہوتے۔ کوئی اِدھر سے کھجوریں لے کر آ رہا ہے کوئی اُدھر سے آ رہا ہے یہاں تک کہ ایک ڈھیر لگ جاتا۔
(صحیح بخار ی کتاب الزکوٰۃ باب اخذ صدقۃ التمر)