خطبہ نکاح

خطبہ نکاح

(ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 03 جنوری2016ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔

اس وقت مَیں ایک نکاح کا اعلان کروں گا جو عزیزہ فائزہ منور واقفۂ نوبنت مکرم منور احمد ساہی صاحب کاہے، یہ طے پایا ہے عزیزم وحید احمد انور ابن مکرم حمید احمد صاحب قادیان حال یوکے کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اللہ تعالیٰ یہ نکاح ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ آئندہ نسلیں بھی نیک، صالح پیدا ہوں ۔ ان لوگوں کو بھی اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ جماعت سے پکا تعلق رکھیں ۔ہمیشہ قائم رہنے والا تعلق ہو ۔اور اُن باتوں پر چلنے والے ہوں، جن کی طرف اللہ تعالیٰ نے نکاح کی آیات میں توجہ دلائی ہےکہ تقویٰ پر چلیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے والے ہوں۔ اب دعا کرلیں۔

(مرتبہ۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭ؕ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button