نمازجنازہ حاضر وغائب
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ بتاریخ 21؍دسمبر 2017ء بروز جمعرات نماز ظہر و عصر سے قبل حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمسجد فضل لندن کے باہر تشریف لاکر مکرم ناصر احمد صاحب سیٹھی (بالھم۔ یوکے) ابن مکرم مسعود احمد صاحب سیٹھی مرحوم ( جہلم) کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
مکرم ناصر احمد صاحب سیٹھی (بالھم ۔یوکے )ابن مکرم مسعود احمد صاحب سیٹھی مرحوم ( جہلم)
19 دسمبر 2017 کو 54 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے چچا مکرم مقصودا حمد صاحب سیٹھی نے 1974ء میں جہلم میں ہونے والے فسادات میں شہادت پائی اور دیگر افراد خاندان کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ مرحوم خدمت کا جذبہ رکھنے والے بہت مخلص اور نیک انسان تھے ۔
نماز جناز ہ غائب
1۔مکرمہ فضیلت جہاں بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ڈاکٹر عبد القادر خان صاحب ۔( راج گڑھ ۔لاہور)
18نومبر 2017ء کو 97 سال کی عمر میں بقضا ئے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت چوہدری عبد السلام خانصاحب آف کاٹھگڑ ھ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی اور مکرم چوہدری عبدالرحیم خان صاحب کاٹھگڑھی(سابق آڈیٹر صدرانجمن احمدیہ ) کی ہمشیرہ تھیں ۔آپ کا بچپن قادیان میں گزرا۔ حضرت اماں جان ؓ، حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ؓ اور دیگر خواتین مبارکہ کی زیارت اور صحبت سے فیض پانے کا موقعہ ملتا رہا جن کا ذکر آپ اکثر کیا کرتی تھیں۔ کچھ عرصہ لاہور کے حلقہ راج گڑھ میں لجنہ کی صدر کے طور بھی خدمت کی توفیق پائی۔ مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔جماعتی اخبارات ورسائل کے مطالعہ اور ایم ٹی اے دیکھنے کا بہت شوق تھا۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مکرم عبدالواسع خان صاحب ایم ٹی اے لندن میں خدمت بجالارہے ہیں۔آپ مکرم عبدالمغنی زاہد صاحب مربی سلسلہ (نظارت اصلاح وارشاد مرکزیہ ربوہ ) کی خوش دامن تھیں۔
2۔مکرمہ امین اختر صاحبہ اہلیہ مکرم ملک حمید احمد خان صاحب (دارالرحمت شرقی حلقہ راجیکی۔ ربوہ)
13نومبر 2017ء کو 81 سال کی عمر میں بقضا ئے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مولوی محمد جلال الدین صاحب ؓآف پیر کوٹ ثانی ضلع حافظ آباد کی پوتی تھیں ۔ حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی آپ کے سگے پھوپھا تھے۔مرحومہ پنچوقتہ نماز وں کی پابند ، بہت شفیق اور مہمان نواز خاتون تھیں۔ قرآن کریم کی تلاوت باقاعدگی سے کرتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم طارق محمود ملک صاحب دس سال سے قاضی سلسلہ کے طور پر خدمت بجالارہے ہیں۔
3۔مکرمہ کوثر پروین صاحبہ۔ہمشیرہ مکرم محمد مطیع اللہ جوئیہ صاحب (مبلغ سلسلہ ہوائی،امریکہ)
28نومبر 2017ء کو بقضا ئے الٰہی وفات پاگئیں ۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ بہت نیک ، نماز روزہ کی پابند ، باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ایک باوفا مخلص خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ والہانہ عقیدت کا تعلق تھا۔
4۔مکرمہ امۃ البصیر کھوکھر صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الحکیم ناصر صاحب( آف یوایس اے)
آپ آنکھ کی ایکMinorسرجری کے لئے ہسپتال گئی تھیں کہ دوران سرجری بقضائے الٰہی وفات پاگئیں ۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ پنجوقتہ نمازوں کی پابند ، تہجدگزار، باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ، بہت ہمدرد ، نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ آپ بے شمار خوبیوں کی مالک تھیں۔یوایس اے کی لوکل جماعت Syracuse میں صدر لجنہ اور سیکرٹری مال کے علاوہ بعض اور عہدوں پر بھی خدمت کی توفیق پائی ۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے دور میں آڈیو کیسٹس کی تیار ی اور ترسیل کا کام آپ کے میاں کے سپرد تھا اس دوران ان کے ساتھ مکمل معاونت کرتی رہیں۔اسی طرح اپنے میاں کے ساتھ مل کر پورے امریکہ میں سٹیلائٹ ڈش اور ریسیور کی ترسیل کاکام بھی کرتی رہیں۔ آپ مکرم شمس داؤد کھوکھر صاحب (امیر جماعت ابو ظبی) کی چھوٹی ہمشیرہ اور مکرم عبدالحفیظ کھوکھر صاحب مربی سلسلہ یُوکے کی نسبتی بہن تھیں۔
5۔مکرم راجہ محمد ابراہیم خان صاحب (اندورہ۔کشمیر ۔ انڈیا)
4اکتوبر2017 ء کو78 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ صوم وصلوۃ کے پابند ،دعا گو ، پرہیزگار ، تقویٰ شعار ، بہت بلند حوصلہ ، نیک اور مخلص انسان تھے۔پیشے کے لحاظ سے ٹیچر تھے ۔ آپ نے صدر جماعت اور سیکرٹری مال کے علاوہ زعیم انصار اللہ کے طور پر بھی خدمت کی توفیق پائی ۔چندہ جات بڑی باقاعدگی کے ساتھ ادا کیا کرتے تھے ۔اولاد کی بہت اچھی تربیت کی ۔مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔
6۔مکرم عبد الحکیم عابد صاحب ابن مکرم عبد الغلام قادر صاحب (کینیڈا)
15نومبر 2017 ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نمازوں کے پابند ، تہجد گزار، باقاعدگی سے چندہ ادا کرنے والے بہت مخلص اور باوفا انسان تھے۔ آپ نے مجلس انصار اللہ کویت کے پہلے صدرکے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مساجد کی تعمیر کے لئے تمام تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے ۔ آپ کو کئی مرتبہ حج اور عمرہ کرنے کی بھی توفیق ملی ۔آپ نے Best Engineer کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہوا تھا۔ مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔
7۔مکرمہ مجیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مظفر احمد صاحب بھٹی۔ (بلدیہ ٹاؤن ۔کراچی)
12نومبر 2017 ء کو 61سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نمازوں کی پابند ، خلافت سے والہانہ محبت کرنے والی ، نظام جماعت کا احترام کرنے والی بہت نیک اور دیندار خاتون تھیں ۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں ۔آپ مکرم اکرام اللہ بھٹی صاحب (مربی سلسلہ نظارت اصلاح وارشاد مرکزیہ ربوہ) کی بڑی بہن تھیں ۔
8۔مکرم محمد اشرف صاحب ابن مکرم غلام یٰسین لنگاہ صاحب (آف ادرحماں ضلع سرگودھا)
31جنوری 2017 ء کو 50سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ بہت مخلص اور باوفا انسان تھے۔ احمدیت کے لئے بڑی غیرت رکھتے تھے اور خلافت کے ساتھ نہایت عقیدت کا تعلق تھا۔
9۔مکرم ملک مجید احمد اعوان صاحب ابن مکرم محمد صابر صاحب (دارالیمن حلقہ صادق۔ ربوہ)
28اکتوبر 2017 ء کو 56سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نماز باجماعت کے پابند، بااخلاق، ہنس مکھ، بہت سی خوبیوں کے مالک، انتہائی ملنساراور خوش اخلاق انسان تھے ۔ مالی قربانی میں پیش پیش رہتے تھے ۔
10۔مکرمہ رشیدہ اختر صاحبہ اہلیہ مکرم محمد اسرائیل ناصر صاحب(کریم نگر ۔فیصل آباد)
24نومبر 2017 ء کو 73سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ پنجوقتہ نمازوں کی پابند، دعا گو ،خلافت سے محبت رکھنے والی بہت مہمان نواز خاتون تھیں۔آپ نے مقامی مجلس میں تقریباً15 سال سے زائد عرصہ لجنہ کی سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مکرم شیخ مبارک احمد صاحب، ناظر اصلاح وارشا د (رشتہ ناطہ) ربوہ کی خالہ تھیں ۔
11۔مکرمہ سلمیٰ داؤد صاحبہ اہلیہ مکرم آغا محمود احمد خان صاحب (ماڈل کالونی کراچی)
27مئی2017 ء کو 55سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت آغا محمد عبداللہ خان صاحب ؓکی بہو تھیں۔ مرحومہ کا جماعت کے ساتھ بہت اخلاص اور وفا کا تعلق تھا۔ لجنہ وناصرات کے مقامی اورضلعی پروگروموں میں بچیوں کے ساتھ بطور نگران بڑی باقاعدگی سے جایا کرتی تھیں۔ چندوں میں بہت باقاعدہ تھیں۔
12۔مکرم عبد الکریم جاوید صاحب ابن مکرم عبد المجید صاحب (اسلام آباد)
31جولائی2017 ء کو 70سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آ پ کو بیس سال سے زائد عرصہ اپنے حلقہ کے صدر اور تقریباً اتنا ہی عرصہ زعیم اعلیٰ انصار اللہ کے طور پر خدمت کی توفیق ملی ۔ صوم وصلوۃ کے پابند ، چندہ جات میں باقاعدہ بہت مخلص خادم سلسلہ تھے ۔
13۔مکرمہ ثریا طاہر صاحبہ اہلیہ مکرم محمد سمیع طاہر صاحب (کیلگری ۔کینیڈا)
13 نومبر2017 ء کو 68سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آ پ مکرم بریگیڈیئر چوہدری بشیر احمد صاحب (امیر جماعت راولپنڈی ) کی بھانجی تھیں۔ بہت ملنسار ، ہمدرد، سادہ طبیعت کی مالک ، خلافت سے قلبی لگاؤ رکھنے والی بہت مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں ایک بیٹی اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر کرنے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔