ارشادِ نبوی
سچائی کو باریکی سے اختیار کرنے کی تعلیم
حضرت عبداللہ بن عامر ؓکہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن ہمارے گھر تشریف فرما تھے۔ میری والدہ نے مجھے بلایا اور کہا یہاں آئو تو مَیں تمہیں ایک چیزدوں گی۔ اس پر حضور ؐنے میری والدہ سے پوچھا کہ تمہارا اس کوکیاچیز دینے کا ارادہ تھا۔ کہنے لگی کھجور ۔آپ ؐنے فرمایا اگر تم اس کوکچھ نہ دیتیں تو تمہارے نام ایک جھوٹ لکھاجاتا۔
(ابوداؤد کتاب الادب باب التشدید فی الکذب)