متفرق شعراء
محترم صاحبزادگان صاحبان کی وفات پر
دیکھتے ہی دیکھتے اوجھل ستارے ہو گئے
جو پیارے تھے ہمیں مولا کو پیارے ہو گئے
ایک تھے خورشید احمد دوسرے احمد میاں
میرے مولا تیری جنّت میں تمہارے ہو گئے
دونوں بھائی دینِ احمد کے جری جرنیل تھے
وہ فلک پر دین کے روشن ستارے ہو گئے
یا الٰہی رحمتیں اُن پر تری ہوں بے شمار
اُن کی روحیں جنّت الفردوس میں پائیں قرار
(خواجہ عبدالمومن)