متفرق شعراء

محترمہ آپا سلیمہ میرؔ صاحبہ (مرحومہ) کی یاد میں

(امۃ الباری ناصر)

آپا کے اخلاق سے جو نقش بنا تھا

برسوں کی رفاقت سے بہت گہرا ہوا تھا

تھا ان کو بہت نرمی سے باتوں کا سلیقہ

ہمدردی سے ہر ایک کا دل موہ لیا تھا

ہر حال میں رہتی تھیں بہت صابرو شاکر

رہتی تھیں بڑے عجز سے گو رتبہ بڑا تھا

ہو پیش نظر مولا کی خوشنودی ہمیشہ

عظمت کا خلافت کی ہمیں درس دیا تھا

دی مولا نے توفیق انہیں خدمت دیں کی

آقا کی دعاؤں سے بڑا فیض ملا تھا

تھا ان کی طبیعت میں بڑا صبرو تحمل

کیا جانئے کس مٹی سے مولا نے گھڑا تھا

اس ماں کو دعاؤں میں بہت یاد کریں گے

بچوں کی طرح ہم نے بڑا پیار لیا تھا

کرتی تھیں بہت حوصلہ افزائی شب و روز

جب گرنے لگیں بڑھ کے ہمیں تھام لیا تھا

روشن رہے تاریخ کے اوراق میں یہ نام

مقبول ہو درگاہ میں جو کام کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button