خطبہ نکاح
خطبہ نکاح
حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یکم اکتوبر2016ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا:
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔
اس وقت مَیں ایک نکاح کا اعلان کروں گا جو عزیزہ راضیہ احمد واقفۂ نو کا ہے ۔ یہ نصیر احمد مہار صاحب مرحوم ربوہ کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم محمد انعام بٹ مربی سلسلہ ابن مکرم حبیب احمد بٹ صاحب کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے حق مہر پر طے پایا ہے ۔
دونوں فریق ربوہ کے ہیں ، ان کے وکیل مقرر کئے گئے ہیں۔دلہن کے ولی ان کے بھائی مکرم وسیم احمد مہارصاحب ہیں ،ان کے والد فوت ہو گئے ہیں۔ اور دلہا کے وکیل ان کے ماموں رفیع بٹ صاحب ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا:
رشتے کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کر لیں۔
٭…٭…٭