ارشادِ نبوی
رحمت الٰہی کے مستحق
حضرت عائشہ ؓبیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ قیامت کے دن اللہ کے سامنے سب سے پہلے جگہ پانے والے کون ہوںگے۔ صحابہ نے کہا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔تو فرمایایہ وہ لوگ ہیں کہ جب انہیں حق دیا جائے تو قبول کرتے ہیں ، جب ان سے مانگا جائے تو خرچ کرتے ہیں اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں تو ایسے فیصلے کرتے ہیں جیسے اپنے لئے کر رہے ہوں۔
(مسند احمد ۔حدیث نمبر 23262)