ایشیا (رپورٹس)

نئی دہلی میں احمدیہ پیس سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

جماعت احمدیہ نئی دہلی کی طرف سے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں مورخہ یکم ستمبر 2018ء کو پیس سمپوزیم کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ پیس سمپوزیم انڈین ہیبیٹیٹ سنٹر نئی دہلی میں بعنوان Justice in an unjust world منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف سیاسی و سرکاری افسران اور دانشور طبقہ کے افراد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز مکرم ایڈیشنل ناظر صاحب اعلیٰ جنوبی ہند کی زیر صدارت تلاوت قرآن مجید سےہوا جس کے بعد ہندوستان کا قومی ترانہ سنایا گیا۔ مکرم صدر صاحب جماعت احمدیہ گُڑگاؤں نے جماعت کا تعارف پیش کرتے ہوئے مہمانانِ کرام کا استقبال کیا اور پیس سمپوزیم کی غرض و غایت اور مقاصد بیان کئے۔

اس پیس سمپوزیم میں نئی دہلی کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا ن میں جناب وی کے گوسوامی صاحب بانی و صدر ماحولیات و امن فاؤنڈیشن، ڈاکٹر پریارنجن ترویڈی صدر کانفڈریشن آف انڈین یونیورسٹیز، مکرمہ سواتی جے ہند چیئرپرسن دہلی کمیشن فَاروِیمن جیسے معروف افراد شامل ہیں۔

اس موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے York University میں فرمودہ خطاب کے مختلف حصے ڈاکومنٹری کی شکل میں دکھائے گئے جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

صدارتی خطاب اور اجتماعی دعا کے ساتھ پیس سمپوزیم اپنے اختتام کو پہنچا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پیس سمپوزیم کی جملہ کارروائی فیس بُک کے ذریعہ سے لائیو سٹریم کی گئی۔ اس پیس سمپوزیم میں بُک سٹال بھی لگایا گیا جس کے ذریعہ کتاب World Crisis and the Pathway to Peace ایک صد کی تعداد میں شاملین کو تحفۃً دی گئی نیز دو صد لیف لیٹس تقسیم کئے گئے۔

اس پیس سمپوزیم میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے دو صد سے زائد افراد نے شرکت کی اور اپنے نیک تأثرات و جذبات کا اظہارکرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیامِ امن کی کاوشوں کو سراہا۔

سمپوزیم سے قبل پریس کلب آف انڈیا میں جماعت احمدیہ کی طرف سے پریس کانفرنس کا انعقادہوا جس میں پچیس سے زائد مختلف پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس اور پیس سمپوزیم کی خبریں 30 مختلف اخبارات میں شائع ہوئی ہیں۔

ہندوستان کے نیشنل ٹی وی چینل دوردرشن اردو نے پیس سمپوزیم کی مکمل کوریج کی اور پچیس منٹ پر مشتمل سٹوری بعنوان:’ تلاش امن کی ‘ نشر کی۔
اللہ تعالیٰ اس پیس سمپوزیم کے نیک و مثبت نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button