حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ کی مصروفیات 21؍ تا 27؍ دسمبر 2018ء
مورخہ 21؍دسمبر تا 27؍دسمبر 2018ءکے دوران حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی گوناگوں مصروفیات کے علاوہ دیگر امورکی ایک جھلک ہدیۂ قارئین ہے:
٭…21؍ دسمبر بروز جمعۃ المبارک :(مسجد بیت الفتوح) حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں نیز یو ٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ساری دنیا میں براہِ راست سنا اور دیکھا گیا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب وکیل الاشاعت تحریکِ جدید انجمن احمدیہ ربوہ کی وفات پر ان کا ذکرِ خیر اور نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
*…22؍ دسمبربروز ہفتہ: نمازِ ظہر و عصر کے بعد حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن میں درج ذیل5 نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ بعد ازاں تمام فریقین کو شرف مصافحہ بخشا اور مبارکباد دی۔
1۔ عزیزہ تہمینہ رزاق (واقفہ نو) بنت مکرم عبدالرزاق صاحب (رِچمنڈ۔ یوکے) ہمراہ مکرم حماد احمد مبین صاحب (مربی سلسلہ دفتر PSلندن) ابن مکرم سعید نعیم احمد صاحب۔ 2۔ عزیزہ ماریہ اکبر (واقفہ نو) بنت مکرم اکبر احمد صاحب (بیلجئم) ہمراہ مکرم فہد الرحمان صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم حبیب الرحمان صاحب (فیلتھم۔ یوکے)۔ 3۔عزیزہ خولہ انعام بھٹی (واقفہ نو) بنت مکرم انعام اللہ بھٹی صاحب (کرائیڈن) ہمراہ مکرم سعید احمد (واقفِ نو) ابن مکرم یعقوب احمد (سندھی) صاحب (لندن)۔ 4۔عزیزہ رابعہ منور میر بنت مکرم کرنل ریٹائرڈ منور احمد میر صاحب (کینیڈا)ہمراہ مکرم سید وقاص احمد صاحب (امریکہ) ابن مکرم سید اقبال شاہ صاحب۔ 5۔عزیزہ رِمشاقریشی بنت مکرم محمد محمود بابر قریشی صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم فیضان احمد خالد صاحب(جرمنی) ابن مکرم طاہر احمد خالد صاحب۔
٭…نمازِ مغرب سے قبل حضورِ انور کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کی ملکی عاملہ اور ریجنل قائدین کی ملاقات ہوئی۔
*…23؍ دسمبر بروز اتوار: آج شام کو فیملی ملاقاتوں کے بعد حضورِ انور مکرم آغا یحیٰ خان صاحب (مبلغ سلسلہ سویڈن)کی صاحبزادی عزیزہ امل یحیٰ کی تقریبِ رخصتانہ کو برکت بخشنے کے لئے مسجد ’بیت الفتوح‘ تشریف لے گئے۔ عزیزہ کی شادی مکرم مرتضیٰ منان صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم فضل منان صاحب کے ساتھ قرار پائی تھی۔ حضورِ انور نے نمازِ عشاء مسجد بیت الفتوح میں پڑھاکر شادی کی تقریب میں شرکت فرمائی۔
*…24؍ دسمبر بروز سوموار: نمازِ ظہر و عصر کے بعد حضورِ انور نے ایک نکاح کی تقریب کو برکت بخشی۔ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن) نے ایک جاپانی احمدی خاتون کا نکاح پڑھایا جبکہ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نکاح بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی۔ حضورِ انور نےمسجد سے واپسی پر ازراہِ شفقت دلہن کے والد(step father) Mr. Yutaka Yazawa سے ملاقات فرمائی اور انہیں مبارکباد دی۔
*…25؍ دسمبر بروز منگل: نمازِ ظہر و عصر کے بعد حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن میں درج ذیل 12 نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ بعد ازاں تمام فریقین کو شرف مصافحہ بخشا اور مبارکباد دی۔
1۔ عزیزہ صائمہ مقصود (واقفہ نو) بنت مکرم مقصود احمد طاہر اٹھوال صاحب (لندن) ہمراہ مکرم نیّر احمد ظفر صاحب (مربی سلسلہ دفتر PSلندن) ابن مکرم مبشر احمد ظفر صاحب (واقفِ زندگی ، کارکن ٹیلی فون ایکسچینج۔ مسجد فضل لندن)۔ 2۔ عزیزہ نبیلہ احمد بنت مکرم وحید احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم قمر احمد ظفر صاحب (مربی سلسلہ ایم ٹی اے) ابن مکرم مبشر احمد ظفر صاحب (واقفِ زندگی۔ کارکن ٹیلی فون ایکسچینج۔ مسجد فضل لندن)۔ 3۔ عزیزہ دُرِّ شہوار احمد (واقفہ نو) بنت مکرم مسرور محمود احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم عمران سلام صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم عبد السلام صاحب (لندن)۔ 4۔ عزیزہ حانیہ ظفر (واقفہ نو) بنت مکرم مظفر احمد ظفر صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم شہریار اکبر صاحب(متعلم درجہ شاہد۔ جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم اکبر احمد صاحب۔ 5۔ عزیزہ صالحہ احمد (واقفہ نو) بنت مکرم بشارت احمد شیخ صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم سید لبیب احمد جنود صاحب (متعلم درجہ خامسہ۔ جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم سید شعیب احمد جنود صاحب (کینیڈا)۔ 6۔ عزیزہ انوشہ وحید (واقفہ نو) بنت مکرم عبد الوحید صاحب (لندن) ہمراہ مکرم زبیر احمد صاحب (واقفِ نو۔ لندن) ابن مکرم رانا حفیظ اللہ خان صاحب۔ 7۔ عزیزہ دانیہ طارق (واقفہ نو) بنت مکرم طارق محمودصاحب (برمنگھم) ہمراہ مکرم دانیال احمد الحق صاحب ابن مکرم احسان الحق صاحب (جرمنی)۔ 8۔ عزیزہ سلمیٰ بشریٰ ھَیرٹر (Haerter)(واقفہ نو) بنت مکرم سعید احمد گیسلر (Gessler)صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم دانیال ھَیرٹرصاحب(جرمنی)ابن مکرم گنٹھر ھَیرٹر (Guenther Haerter) صاحب ۔ 9۔عزیزہ منال اختر بنت مکرم جاوید اختر صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم اطہر احمد صاحب(واقفِ نو۔Sutton)ابن مکرم خورشید احمد صاحب (گوجرانوالہ)۔ 10۔ عزیزہ عائشہ نجم بنت مکرم نجم ظہور صاحب (شیفیلڈ) ہمراہ مکرم سرفراز احمد صاحب ابن مکرم شیخ ابرار احمد صاحب (لندن)۔11۔ عزیزہ نیہا رانا بنت مکرم عمران محمود راناصاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ارباب احمد صاحب ابن مکرم نعیم احمد صاحب (جرمنی)۔ 12۔ عزیزہ عنبر گُل بنت مکرم ملک منور احمد صاحب (کرائیڈن) ہمراہ مکرم عدیل احمد سعید صاحب ابن مکرم سعید احمد صاحب (چیزنگٹن، یوکے)
٭…حضور انور نے نماز مغرب کے بعد اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ مومنہ احمد بھٹی بنت مکرم بشارت احمد بھٹی صاحب (جرمنی)کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم نبیل احمد بھٹی صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یو کے)ابن مکرم افضال احمد بھٹی صاحب کے ساتھ طَے پائی تھی۔
*…26؍ دسمبر بروز بدھ: حضورِ انور نے مسجد فضل لندن میں نمازِ ظہر و عصر کے بعد مکر م چوہدری مقصود احمد صاحب بھلّی (آف پسرور، سیالکوٹ۔ حال یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ نیز 5مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
*…27؍ دسمبر بروز جمعرات: حضورِ انور نے مسجد فضل لندن میں نمازِ ظہر و عصر سے قبل مکرم شیخ عبد الرشید صاحب ابن مکرم شیخ عبد الرحمان صاحب (کراچی۔ حال Epsom، یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ نیز 2مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
ملاقات حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے چار روز دفتری جبکہ چھ روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ متعدد افسرانِ صیغہ جات، بعض ممالک کے امراء، ذیلی تنظیموں کے صدور، بعض ممالک کی ذیلی تنظیموں کے ممبران عاملہ اور دیگر احباب نے حضورِ انور سے اپنی دفتری ملاقاتوں میں ہدایات اور رہنمائی حاصل کی۔
اس ہفتہ کے دوران132؍فیملیز اور52؍ احباب نے انفرادی طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات حاصل کیا۔ ان احبابِ جماعت کا تعلق 23؍ ممالک سے تھا جن میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جرمنی، سویڈن، ڈنمارک، ناروے، ہالینڈ، فرانس، بئلجیم، سوئٹزر لینڈ، آسٹریا، اٹلی، رومانیہ، فن لینڈ، گیانا، ملائشیا، بنگلادیش، انڈیا، پاکستان، یوکے اور ترکی کے ممالک شامل ہیں۔
اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا