خطبہ نکاح فرمودہ 12؍مارچ 2017ء
سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 12؍ مارچ 2017ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔
اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کرونگا ۔ پہلا نکاح عزیزہ رابیل احمدبنت مکرم فیاض احمد صاحب( ہیز یوکے) کا ہے جو عزیزم لبیب احمد قمر ابن نصیر احمد قمر صاحب کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین کے مابین ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔
اگلا نکاح عزیزہ ندا وقار بنت مکرم وقار احمد خان صاحب (سرگودھا پاکستان)کا ہے جو عزیزم ندیم احمد طاہر (واقف نو)ابن مکرم وسیم احمد ظفر صاحب مبلغ سلسلہ برازیل کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
لڑکی کے والد صاحب سے ایجاب و قبول کروانے کے بعدلڑکے سے ایجاب و قبول کے دوران حضور انور نے حق مہر کی رقم جو دفتر کی غلطی سے برازیلین ریال کی بجائے پاؤنڈز میں لکھی گئی تھی، کو درست کرواتے ہوئے فرمایا:۔دس ہزار پونڈ نہیں تھا، دس ہزار برازیلین ریال ہے ۔ یہ نہ ہو کہ آپ بعد میں پاؤنڈوں کی بات کرنے لگ جائیں۔
اس کے بعد حضور انور نے دلہے سے دس ہزار برازیلین ریال حق مہر پر ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔
اگلا نکاح عزیزہ کنول احمد کا ہے جو مبارک احمد جاوید صاحب کی بیٹی ہیں۔ اور یہ نکاح عزیزم ظافر احمد رضا (واقف نو) جو نعیم احمد رضا صاحب لندن کے بیٹے ہیں کے ساتھ تیرہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین کے مابین ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔
اگلا نکاح عزیزہ فوزیہ مرزا کا ہےجو مکرم عبدالمنان مرزا صاحب مرحوم کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم فخر احمد ابن مکرم مظفر اقبال چیمہ صاحب قادیان کے ساتھ بارہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ دلہن کے وکیل نصر اللہ خان صاحب ہیں۔
فریقین کے درمیان ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ یہ تمام نکاح ہر لحاظ سے بابرکت فرماۓاور آئندہ ان کی نسلیں بھی نیک اور صالح پیدا ہوں ۔ جماعت کی خدمت گار ہوں۔ اکثر ان میں سے واقف نو ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی توفیق دے کہ جماعت کی خدمت کرنے والے ہوں۔
اس کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے بابرکت ہونے کےلیے دعا کروائی اور ان تمام نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ عطاءفرمایا۔
(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)