خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 07؍ اکتوبر 2017ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 07 اکتوبر2017ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ نائلہ اطہر کا ہے جو واقفۂ نو ہے۔ محمد اطہر صاحب کی بیٹی ہیں۔مورڈن میں رہتے ہیں۔ یہ نکاح عزیزم طاہر محمود خان ابن فواد محمود خان صاحب کے ساتھ تین ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے، جو ناروے میں مربی سلسلہ ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اورپھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ادیبہ ضیاء کا ہےیہ بھی (واقفۂ نو) ہیں۔ محمدکلیم ضیاء صاحب (لندن)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم اسد دانیال (واقف نو) جو محمد ایوب صاحب جرمنی کے بیٹے ہیں، کے ساتھ چھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔

فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ نائلہ لطیف کا ہے جو عبد اللطیف شاہین صاحب (ٹوٹنگ)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم بلال احمد ابن مکرم عبدالمنان شہزاد صاحب کے ساتھ آٹھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھران تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کیلیے دعا کروائی اور نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ عطاء فرمایا ۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button