خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 28؍ اکتوبر 2017ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 28 اکتوبر2017ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ صبیحہ صدف ثاقب بنت مکرم مظفر احمد ثاقب صاحب (لندن) کا ہے جو عزیزم سیدفرہاد احمد (مربی سلسلہ ربوہ) ابن مکرم مبشراحمد ایاز صاحب (پرنسپل جامعہ احمدیہ ربوہ )کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دولہا کے وکیل مقرر ہیں اور لڑکی کے والد موجود ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلا نکاح عزیز ہ ملیحہ رفیق حیات (واقفہ ٔنو)کا ہے جو رفیق حیات صاحب (امیر جماعت یوکے) کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم چوہدری وقاص احمد سندھوکے ساتھ بیس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے،جو چوہدری نسیم احمد سندھو صاحب کے بیٹے ہیں۔

فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ امۃ الکافی طاہر (وقفۂ نو)کا ہے جو بشیر احمد طاہر صاحب (کنگسٹن)کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح عزیز م شیخ ثمر احمد(مربی سلسلہ یوکے)کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلانکاح عزیزہ نادیہ بشریٰ کا ہے جو راجہ محمد صادق صاحب (ربوہ)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم رانا محمد دانیال (مربی سلسلہ ربوہ) جو رانا محمد افضل صاحب کے بیٹے ہیں، کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دونوں طرف سے وکیل حاضر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ فریحہ شفیق کا ہے جو محمد شفیق صاحب (کارکن تحریک جدیدربوہ)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم شاہجہان احمد ابن مکرم ظہور احمد صاحب (ربوہ )کے ساتھ ایک لاکھ پچاس ہزار پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایاہے۔دونوں طرف سے وکیل حاضر ہیں۔لڑکی کے وکیل مرزا حفیظ احمد صاحب اور لڑکے کے وکیل شریف احمد صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور ان نکاحوں کے فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں شرف مصافحہ بھی عطا فرمایا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button