نمازِ جنازہ حاضر و غائب مورخہ 20؍ و 22؍ فروری 2019ء
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ مورخہ 20؍فروری 2019ءکو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کرمکرم شیخ عبدالحمید صاحب (ٹوٹنگ۔یوکے)کی نماز جنازہ حاضرپڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
مکرم شیخ عبدالحمید صاحب (ٹوٹنگ۔لندن)
15 فروری 2019ء کو 75سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے 1953ء میں خلافت ثانیہ کے دور میں اپنے والد صاحب کے ساتھ بیعت کی توفیق پائی۔ مرحوم نیک، دعا گو، تہجدگزار اور باعمل احمدی تھے۔ بچوں کی تربیت بہت اچھے رنگ میں کی۔ فیصل آباد میں مختلف جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم نے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹیاں اوردو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین
………………………………………
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ مورخہ 22؍فروری 2019ءکو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کرمکرمہ بشریٰ شہادت مانگٹ صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری شہادت خان صاحب (سابق امیر ضلع حافظ آباد) کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نما ز جنازہ غائب پڑھائی ۔
نماز جنازہ حاضر
مکرمہ بشریٰ شہادت مانگٹ صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری شہادت خان صاحب (سابق امیر ضلع حافظ آباد)
17؍فروری2019ءکو69سال کی عمرمیںوفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت چوہدری جہا ن خان مانگٹ صاحب کی پوتی تھیں ۔ تقریباً25سال صدر لجنہ اونچا مانگٹ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی ۔آپ کے میاں کو اسیر راہ مولیٰ ہونے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، ملنسار، مہمان نواز، ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔آپ گزشتہ سال اکتوبر میں یہاں بیٹے کے پاس آئی تھیں ۔ ہیپا ٹائٹس سی تشخیص ہونے پر کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد وفات پاگئیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں ۔
نماز جناز ہ غائب
-1مکرم غلام احمد خان صاحب (نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ )
13؍ جنوری 2019ء کو 88سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت فقیر علی صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے تھے۔ بہت نیک ،مخلص اورباوفا انسان تھے ۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔
-2مکرمہ امۃ القدیر صاحبہ اہلیہ مکرم محمد جمیل صاحب (شہداد پور ۔سندھ)
13؍فروری 2019ء کو 88سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔تکلیف دہ بیماری کو بڑے صبر سے برداشت کیا۔ لمبے عرصہ تک اپنی مقامی مجلس میں بحیثیت صدر خدمت کی توفیق پائی ۔ صوم وصلوۃ کی پابند ،تہجد گزار ، باقاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی ، چندوں میں باقاعدہ ، مہمان نواز، مخلص اورنیک خاتون تھیں۔
-3مکرم عبد الخالق ملک صاحب (میونخ۔جرمنی)
23؍ جنوری 2019ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کو مشرقی افریقہ ، ربوہ اور بریڈ فورڈ میں مختلف حیثیتوں سے جماعتی خدمت کی توفیق ملی ۔ خصوصاً بوسنیا سے آنے والے مہاجرین کی آپ نے کئی سالوں تک دن رات خدمت کی ۔خلافت احمدیہ سے انتہائی پیاراور عقیدت کا تعلق تھا ۔حضورانور کے خطبات بڑے اہتمام کے ساتھ سنا کرتے تھے ۔آپ مکرم ڈاکٹر عبدالباری ملک صاحب (سیکرٹری امور خارجہ بریڈ فورڈ )کے والد تھے ۔
-4عزیزم شمس عمران عارف ابن مکرم عمران عارف صاحب (فلوئرس ہائم ۔جرمنی)
31؍جنوری 2019ء کوسوئمنگ پول میں ڈوبنے کی وجہ سے ساڑھے آٹھ سال کی عمر میں وفات پاگیا ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔یہ جڑواں بھائی تھے ۔ بڑا معصوم اور پیارا بچہ تھا۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اورانہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین
٭…٭…٭