عورتوں کو نصیحت
‘‘غیبت کر نے والے کی نسبت قرآن کریم میں ہے کہ وہ اپنے مردہ بھا ئی کا گو شت کھا تا ہے ۔ عو رتوں میں یہ بیما ری بہت ہے۔ آدھی رات تک بیٹھی غیبت کر تی ہیں اور پھر صبح اُٹھ کر وہی کام شروع کر دیتی ہیں لیکن اس سے بچنا چا ہیے۔عو رتوں کی خاص سورت قرآن شر یف میں ہے ۔ حد یث میں آیا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے بہشت میں د یکھا کہ فقیر ز یا دہ تھے اور دوزخ میں د یکھا کہ عور تیں بہت تھیں …عو رتوں میں چند عیب بہت سخت ہیں اور کثر ت سے ہیں ۔ایک شیخی کر نا کہ ہم ایسے اور ایسے ہیں پھر یہ کہ قو م پر فخر کر نا کہ فلا ں تو کمینی ذا ت کی عورت ہے یا فلا ں ہم سے نیچی ذا ت کی ہے۔ پھر یہ کہ اگر کو ئی غریب عورت ان میں بیٹھی ہو ئی ہے تو اس سے نفرت کر تی ہیں اور اس کی طرف ا شا رہ شروع کر دیتی ہیں کہ کیسے غلیظ کپڑے پہنے ہیں ۔ ز یور اس کے پاس کچھ بھی نہیں۔’’
(ملفو ظا ت جلد پنجم صفحہ 29)