کچھ جامعات سے

ریفریشر کورس اساتذہ جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا

(عبد السمیع خان۔ گھانا)

جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کے سالانہ کانووکیشن کے بعد موسمی تعطیلات ہوتی ہیں جس میں طلباء وقف عارضی بھی کرتے ہیں۔ اس عرصےمیں مؤرخہ 21جولائی تا 31جولائی اساتذہ جامعہ کے لیے ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں روزانہ ایک استاد نے لیکچر دیا جس کے بعد سوال وجواب کا وقت بھی مختص کیا گیا۔نیز لیکچرز کے بعد شرکا کی خدمت میں روزانہ چائے پیش کی جاتی رہی۔ الحمدللہ اساتذہ نے اس علمی سلسلے میں بھرپور شرکت کی۔ ریفریشر کورس کے اختتام پر سٹاف جامعہ کے لیے جامعہ کے نزدیک ساحلِ سمندر پر ایک پکنک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تمام سٹاف نے کھانا سمندر کے کنارے کھایا نیز اس دوران مختلف علمی موضوعات پر گفتگو بھی ہوتی رہی ۔جن موضوعات پر لیکچرز دیے گئے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

مہابھارت کا تعارف۔ 1956ء کا فتنہ انکار خلافت۔ خلافتِ خامسہ میں پوری ہونے والی پیشگوئیاں۔ جوئے کے بارے میں مذاہب عالم کی تعلیم۔ شمسی توانائی۔ حضرت محمد ﷺ کا امتیازی مقام ۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول ؓکے تفسیری اسلوب۔ زمانہ جاہلیت میں عربوں کی خوبیاں اور اس کا پس منظر ۔ہستی باری تعالیٰ اور انسانی ارتقا۔

(رپورٹ: عبد السمیع خان۔ استاد جامعہ احمدیہ گھانا)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button