زنجبار جزیرہ میں وقارِ عمل
(نمائندہ الفضل تنزانیہ) اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ زنجبار (یہ تنزانیہ کا ایک جزیرہ ہے ) کے افراد کو مورخہ 25 ؍ اگست 2019ء کو Unguja Ukuu ہسپتال میں اجتماعی وقارِعمل کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علیٰ ذلک۔ اس وقارِ عمل میں کل 16 خدام و انصار نے شرکت کی۔
ہسپتال کی انتظامیہ سے قبل ازیں رابطہ کرکے اس پروگرام کی اجازت لی گئی۔ ہسپتال کے احاطہ میں موجود ایک وسیع پلاٹ میں گھاس کی کٹائی کی گئی اور واش روم اور ٹوائلٹ کی مکمل صفائی کی گئی۔
وقارِ عمل کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹر صاحبان کے ساتھ مختصر میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے جماعت کے خدمت ِخلق کے جذبہ کو سراہا اور جماعت کا بے حد شکریہ ادا کیا۔
اس پر ان کو بتایا گیا کہ یہ اسلام کی تعلیم ہے جس کا پرچار ہم دنیا میں کرتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ادنیٰ کاوش کو قبول فرمائے اور اپنے فضل سے تبلیغ کی نئی راہیں کھولے۔ آمین
(موسیٰ عیسٰی مشعری۔ ریجنل مشنری زنزبار ۔تنزانیہ)