جامعۃ المبشرین سیرالیون میں مقابلہ پیغام رسانی
اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
جامعۃ المبشرین سیرالیون میں طلباء کی علمی قابلیتوں کو بڑھانے اور مسابقت کی روح پیدا کرنے کے لیے مجلس علمی باقاعدہ قائم ہے۔ اور طلباء کو تین گروپس (نور، محمود، ناصر)میں تقسیم کرکے ان کے درمیان باقاعدگی سے مختلف مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں۔ہر گروپ کی کارکردگی کی نگرانی اور مقابلہ جات کی تیاری کے لئے ہر گروپ پر جامعہ کے ایک استاذ کو نگران بنایا گیا ہے اور ان کی ہفتہ وار میٹنگز بھی ہوتی ہیں۔
مورخہ 2؍ اکتوبر 2019ء کو مقابلہ پیغام رسانی کا کروایا گیا۔ یہ ایک ٹیم ایونٹ تھا اور ہر گروپ سے 5 طلباء پر مشتمل ایک ٹیم نے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ مکرم مبارک احمد گھمن صاحب ، پرنسپل جامعۃ المبشرین اس مقابلہ کے مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ مکرم شیخ ظافر احمد صاحب نے منصفی کا فریضہ سرانجام دیا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔ مقررہ پیغام کو ایک ممبر سے دوسرے ممبر تک زبانی پہنچانے کے لئے ہر ممبر کو تین منٹ کا وقت دیا گیا۔ جبکہ آخری ممبر نے اس پیغام کو تحریراً جمع کروایا تھا۔
مقابلہ کے لئے پیغام حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ایک اشتہار کے ایک حصہ کا انگریزی ترجمہ تھا۔ جو کہ 22 مئی 1948ء کو الفضل میں شائع ہوا تھا۔ بہترین طور پر پیغام پہنچانے پر ناصر گروپ فاتح قرار پایا۔ اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
انفرادی اور اجتماعی مقابلہ جات کے پوائنٹس شریک مقابلہ اور گروپ دونوں کو ملتے ہیں، اور سال کے آخر میں اس پوائنٹ سسٹم کی بنیاد پر بہترین گروپ اور بہترین طالب علم کے انعام کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
دعا ہے کی اللہ تعالی طلباء کی روحانی ، اخلاقی، علمی و دیگر اعلی صلاحیتوں میں اضافہ فرماتا چلاجائے تا یہ اپنے فرائض احسن طور پر ادا کرتے ہوئے خلافت احمدیہ کے سلطان نصیر بننے والے ہوں۔ آمین
٭…٭…٭