یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ البانیا کے بارھویں جلسہ سالانہ کا بابرکت انعقاد

(صمد احمد غوری۔ مبلغ و صدر جماعت احمدیہ البانیا)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 20؍ اکتوبر 2019ء بروز اتوار جماعت احمدیہ البانیا کے 12ویں جلسہ سالانہ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ حاضرین کی تعداد 315رہی۔ شاملین میں البانیا کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے مہمانان کرام کے علاوہ ہمسایہ ملک کوسووسے دو بسوں پر مشتمل محترم جناح الدین سیف صاحب مبلغ و صدر جماعت کوسوو وکی قیادت میں احباب نے شرکت کی۔ اسی طرح مقدونیا سے بھی ایک البانین فیملی نے شمولیت کی۔

جلسہ کے دوران درج ذیل موضوعات پرالبانین زبان میں تقاریر پیش کی گئیں:

1۔ ذہنی صحت کے لیے روحانیت کی ضرورت۔ از مکرم Markelian Shparthiصاحب البانیا
2۔ الولی۔ حقیقی دوست اور محافظ۔ از مکرم Bujar Ramaj صاحب نائب صدر جماعت احمدیہ البانیا
3۔ موجودہ دور میں ایمان کی کیوں اور کیسے حفاظت کی جائے ؟۔ از مکرم Sali Beja صاحب، البانیا
4۔ احمدی مسلمان اور غیر احمدیوں میں مطابقت اور فرق از خاکسار صمد احمدغوری، مبلغ و صدر جماعت البانیا
5۔ تین لوگوں کا واقعہ جو ایک غار میں بند ہوگئے تھے اس کی تفصیل حدیث نبوی ؐکی روشنی میں پیش کی گئی۔ از مکرم Artan Mavrajصاحب کوسووو

ان تقاریر کے علاوہ نو مبائعین کے بیعت کے واقعات پر مشتمل 6؍مختصر ویڈیوز البانین میں ترجمہ کرکے دکھائی گئیں۔

اختتامی اجلاس کے دوران بڑی سکرین پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی حیات طیبہ پر مشتمل ایک ڈاکیومنٹری دکھائی گئی جو محترم شاہد احمد بٹ صاحب مبلغ سلسلہ جرمنی نے تیار کی۔ اختتامی دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس جلسہ کے بابرکت نتائج مہیا فرمائے اور تمام شاملین کو اسلام احمدیت اور خلافت حقہ سے جڑنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button