افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کینیا کے زیر اہتمام ایک تبلیغی پروگرام مسجد مبارک نکورو کینیا کا وزٹ اور تعارف

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ نکورو (Nakuru)کو 24؍اکتوبر بروز جمعرات 17افراد پر مشتمل ایک غیرملکی گروپ کی مہمان نوازی اور انہیں پیغام حق پہنچانے کی سعادت حاصل ہوئی اس گروپ میں گیارہ خواتین اور چھےمرد شامل تھے جن کا تعلق امریکہ کینیڈااور دیگر مغربی ممالک سے تھا گروپ کی قیادت میڈم سونیا کر رہی تھیں جن کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ پروگرام کے مطابق مہمانان کرام بارہ بجے دوپہر مسجد مبارک نکورو پہنچے جہاں مبلغ سلسلہ مکرم ناصر احمد طاہر صاحب نے احباب جماعت کے ساتھ ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

جس کے بعد مہمانان کرام اور میزبانوں کا تعارف کرایا گیا۔ استقبالیہ کلمات کے بعد مکرم ناصر محمود طاہر صاحب مبلغ سلسلہ نے اسلام اور اس کی پرامن تعلیمات پر مختصر تقریر کی۔جس کے بعد مہمانان کو سوالات کا موقع دیا گیا۔ چنانچہ ایک گھنٹے تک سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا اس کے بعد مہمانوں کو مسجد کے اندرونی حصے کی سیر کروائی گئی چونکہ نماز ظہر کا وقت ہوگیا تھا اس لیے مہمانوں نے نماز کی ادائیگی کا منظر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جس کی تکمیل کے لیے ان کے لیے مسجد کے اندر بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا اور انہوں نے نماز کی ادائیگی کا روح پرور نظارہ دیکھا جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔ بعض مہمانوں کے لیے کسی مسجد میں داخل ہونے اور اسلامی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کا یہ پہلا موقع تھا اس لیے وہ بہت خوش تھے اور اسے اپنی زندگی کا ایک خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کرتے رہے ۔اس موقع پر مہمانوں کو Life of Muhammad۔ورلڈ کرائسز اینڈ دی پاتھ واے ٹو پیس اور دیگر جماعتی لٹریچر بھی دیا گیا۔ نماز کے بعد مہمانوں کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی جس کے بعد وہ رخصت ہوئے۔ دعا ہے کہ اللہ اس وزٹ کو ان کی ہدایت کا ذریعہ بنائے اور ہماری ان حقیر کوششوں کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے مثمر بثمرات حسنہ فرمائے آمین

………………………………………………………………

نکورو رفٹ ویلی کینیا کا خوبصورت اور مشہور شہر ہے یہ دارالحکومت نیروبی سے شمال مغرب میں تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر کےفاصلے پر واقع ہے یہ شہر اس پورے علاقے کا تجارتی اورتعلیمی سنڑ ہونے کے علاوہ کاؤنٹی ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس علاقے میں جماعت کا نفوذ سال2000ء میں ہوا اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے چھےمضبوط جماعتیں قائم ہوچکی ہیں۔ نکوروجماعتی ریجنل ہیڈ کوارٹر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کو یہاں پانچ ایکڑ زمین خریدنے کی توفیق ملی جس میں اس وقت مسجد مبارک اور آفس کے علاوہ چار مشنری کوارٹرز اور ایک گیسٹ ہاؤس تعمیر کیا گیا ہے۔اس مسجد کا سنگ بنیاد سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز نے 30/اپریل2005ءکو اپنے دورہ کینیا کے دوران رکھااور اب وہاں ایک خوبصورت مسجد تعمیر ہو چکی ہے جس میں پانچ سو نمازیوں کے لیے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے اس کی وسیع پارکنگ میں ایک سو سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کا انتظام ہے۔ مسجد ہذا نکورو ایسٹ کے علاقہ لینٹ میں ایک پہاڑی پر واقع ہونے کی وجہ سے دور دور سے نظر آتی ہے اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ الحمدللہ۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button