خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 05 اگست2019ء بروز سوموار مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اس وقت میں کچھ نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ خولہ صہیب کا ہےجو سید صہیب احمد صاحب(ربوہ) کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم اسامہ رحمٰن کے ساتھ چار ہزار امریکن ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔جو جامعہ احمدیہ کینیڈا کے طالب علم ہیں ۔نفیس الرحمٰن صاحب کے بیٹے ہیں۔یہ لڑکی حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کے نواسے کی بیٹی اور اسی طرح حضرت سید عبد الستار شاہ صاحبؓ کے خاندان میں سے ان کے پوتے کے بیٹے کی بیٹی ہیں۔اور نفیس الرحمٰن کا جو لڑکا ہے اسامہ رحمٰن ، یہ بھی حضرت خلیفۃ المسیح الثانؓی کی پوتی کا بیٹا ہے اور اسی طرح حضرت ڈاکٹرخلیفہ رشید الدین صاحبؓ کی پوتی کا نواسہ ہے۔ اس لحاظ سے یہ پرانے احمدی خاندان اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ان کا تعلق ہے۔ ان کے نکاح کا میں اعلان کر تا ہوں۔
دونو ں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔ لڑکی کے وکیل ان کے بھائی سید حارث صہیب احمد ہیں اور لڑکے کے وکیل ہبۃ الرحمٰن صاحب ہیں جو ان کے چچا ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ ڈاکٹر حمدیٰ محمود (واقفۂ نو )کا ہے جو طارق محمود کھوکھر صاحب (مربی سلسلہ پاکستان)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم حاشر محمود (مربی سلسلہ) ابن محمد ارشد صاحب کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ ڈاکٹر روبینہ مظفر(واقفۂ نو )کا ہے جو میاں مظفر احمد صاحب(مربی سلسلہ دفتر پی ایس ربوہ)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم میر مبرور احمد (واقف نو )ابن میر مظفر احمد صاحب (ربوہ)کے ساتھ سات لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکی اور لڑکے دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ حانیہ وحید(واقفۂ نو) کا ہے جو وحید احمد بٹ صاحب (جرمنی) کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم برہان احمد کاشف جنجوعہ (مربی سلسلہ جرمنی) کے ساتھ چار ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے،جو احمد حسنی جنجوعہ صاحب کے بیٹے ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ عطیۃالکریم (واقفۂ نو) کا ہے۔ جو عطاء الرب صاحب (پاکستان)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم طاہر حمید (مربی سلسلہ پاکستان) کے ساتھ ساٹھ ہزار پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے، جو بشارت احمد صاحب کے بیٹے ہیں۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ فائقہ عروج کا ہے جو ظفر اقبال صاحب (پاکستان)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیز م اویس احمد تارڑ (مربی سلسلہ پاکستان) کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے، جو محمد اسلم تارڑ صاحب کے بیٹے ہیں اور دونو ں طرف سے اس میں بھی وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ فریدہ صدف کا ہے جو مبشر احمد بھٹی صاحب(گوجرا نوالہ پاکستان)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم کلیم احمد خالد(مربی سلسلہ پاکستان )کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طےپایا ہے۔ یہ نسیم احمد خالد صاحب کے بیٹے ہیں ۔ ان کے بھی دونوں کے وکیل مقرر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ بریرہ محمود کا ہے جو محمد محمود صاحب(ربوہ)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم فیصل مظفر(مربی سلسلہ جامعہ احمدیہ پاکستان) کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ یہ مظفر احمد صاحب کے بیٹے ہیں۔ لڑکی کی طرف سے وکیل مقرر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ شمائلہ فریدکا ہے جو فرید اختر صاحب (کراچی)کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح عزیزم ادیب احمد بلوچ (جامعہ احمدیہ ربوہ کے طالب علم )کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے جو مظفر احمد بلوچ گوپانگ صاحب کے بیٹے ہیں۔ اور دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ حرا بشارت کا ہےجو بشارت حمید صاحب(کراچی)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم عمر احمد بلوچ (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ )کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایاہے۔ جو مظفر احمد بلوچ صاحب کے بیٹے ہیں۔ دونو ں طرف سے وکیل مقرر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ سابحہ طاہر کا ہےجومبشر احمد صاحب (راولپنڈی)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم وقار احمد کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے،جو جامعہ احمدیہ ربوہ کے طالب علم ہیں اور افتخار احمد صاحب کے بیٹے ہیں۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ در ثمین احمد (واقفۂ نو)کا ہے جومدثر احمد صاحب (واقف زندگی نائیجیریا )کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم حارث احمد خان (واقف نو) ابن منصور احمد خانصاحب ( امریکہ) کے ساتھ اٹھارہ ہزار امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکے کی طر ف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ حانیہ عاطف کا ہے جو حامد مقصود عاطف صاحب مرحوم( مربی سلسلہ)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم عطاءالمنیب (واقف نو )ابن عبدالمجیداعوان(ربوہ )کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ صباحت محمود علی کا ہے جو صداقت محمود علی صاحب( امریکہ)کی بیٹی ہیں۔ان کا نکاح عزیزم ظہیر الدین کے ساتھ پینتیس ہزار امریکن ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔ جو غلام احمد قادر صاحب (مربی سلسلہ انڈیا) کے بیٹے ہیں۔ دونوں طرف سے وکیل ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ ملیحہ ایاز (واقفۂ نو )کا ہے جو ایاز محمود احمد صاحب (آسٹریلیا )کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم منیب احمد (وقف نو )ابن نسیم احمد صاحب ( لندن )کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکی کی طرف سے وکیل مقرر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ باسمہ ریحانہ ملک(واقفۂ نو)کا ہے جو عبد الباسط ملک صاحب( لندن)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم محمد طلحہ قمر(واقف نو )ابن محمد ساجد قمر صاحب کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایاہے۔یہ لندن میں رہتے ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ تاشفین طاہر جٹھول(واقفۂ نو)کا ہے جو طاہر احمدجٹھول صاحب(یوکے) کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم شہزاد احمد( وقف نو )ابن سلیم احمد صاحب(صدر جماعت شیفیلڈ یوکے)کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایاہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ رابعہ احمد کا ہےجو مبشر احمد صاحب (امریکہ)کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح عزیزم نعمان احمد باجوہ (واقف نو)ابن محمد بوٹا باجوہ صاحب( بیلجیئم) کے ساتھ دس ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ نتاشہ احمد کا ہےجو ناصر احمد صاحب (مورڈن یوکے)کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح عزیزم محمد کامران میاں (وقف نو) ابن رفیع میاں صاحب(لندن )کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ تاشفہ حبیب کا ہےجو مرزا حبیب بیگ صاحب(لند ن) کی بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم حافظ منیر احمد (واقف نو) ابن شریف احمد صاحب( لندن) کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ صوفیہ ذوفشاں دردکا ہے جو ڈاکٹر احمد کرشن درد صاحب ( امریکہ)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم فائق احمد ملک( واقف نو )کے ساتھ تیس ہزار امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔جو شاہد سعید ملک صاحب (امریکہ) کے بیٹے ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ مائرہ احمد کا ہے جو منیر ذوالفقار (ناصرآباد پاکستان)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم ابتسام جاوید خان ابن جاوید اقبال خانصاحب(ملتان پاکستان)کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔دونوں طرف سے وکیل مقرر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ سیدہ ماریہ شاہ کا ہےجو سید کلیم احمد شاہ صاحب(کرائیڈن)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم دانیال احمد غفور ابن عبدالواسع غفور صاحب(Leamington Spa) کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ تحمیدہ رشید کا ہےجو اقبال محمود رشید صاحب(کرالی یوکے)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم صباحت احمد ابن شوکت پرویز چوہدری صاحب (امریکہ) کے ساتھ دس ہزار امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ عرفہ طاہر کا ہے جو طاہر احمد صاحب (یوکے)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم نصیر احمد آصف ابن رشید احمد صاحب ( لندن)کے ساتھ چھے ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔لڑکی کی طرف سے وکیل مقرر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ راضیہ رانا کا ہے جو مسعود احمد رانا صاحب (کینیڈا )کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح عزیزم مصور چوہدری ابن مبشر احمد چوہدری صاحب( یوکے )کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ شائمہ اسحاق ڈار بنت محمد اسحاق ڈار صاحب (یوکے) کا ہے۔ جو عزیزم مبشر مبین ابن خواجہ محمد مبین (جرمنی) کے ساتھ آٹھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔
(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)
٭…٭…٭