خطبہ نکاح 10؍ اگست 2019ء
اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمورخہ 10؍ اگست 2019ء بروز ہفتہ مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اس وقت میں چند نکا حوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ مریم النساء کا ہے جو محمد عالم صاحب (گلارچی بدین)کی بیٹی ہیں ۔یہ نکاح عزیزم ریحان احمد(مربی سلسلہ پاکستان ) ابن عزیز احمد صاحب کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں ۔ لقمان احمد صاحب لڑکی کی طرف سے اور آفتاب احمد ملہی صاحب لڑکے کی طرف سے وکیل ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ زویا احمد کا ہےجو امجد احمد صاحب (لندن)کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح عزیزم نفیس احمد قمر(مربی سلسلہ لندن)ابن ظریف احمد قمر صاحب کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ عطیۃ ا المصور(واقفۂ نو)کا ہے جو مبشر احمد صاحب (ربوہ )کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم لبیب احمد اطہر( متعلم جا معہ احمد یہ ربوہ )کے ساتھ جو طاہر محمود صاحب کے بیٹے ہیں ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے ۔ لڑکے کی طرف سے مبشر احمد صاحب بطور وکیل مقرر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ کنزیٰ محمود (واقفۂ نو) کا ہے جو محمود احمد بھٹی صاحب( شہید )کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم عامرمہاراج (واقف نو) ابن نصیر مہاراج صاحب کینیڈا کے ساتھ دس ہزار کنیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔نصیر الدین بابر صاحب لڑکی کی طرف سے وکیل مقرر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کرواتے ہوئے لڑکے سے انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ مریم کا ہے جو خالد محمود صاحب (نواب شاہ)کی بیٹی ہیں ۔یہ نکاح عطاء الکریم (واقف نو) ابن غلام مصطفیٰ صاحب (ناصر آباد سندھ) کے ساتھ ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے ۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔ فخر الحق شمس صاحب لڑکی کی طرف سے اور خواجہ ایاز احمد صاحب لڑکے کی طرف سے وکیل ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیز ہ سحرش ناز بنت مبارک احمد طاہرصاحب (کینیڈا )کا ہے، جو عبدالمعیدانیس (کینیڈا) ابن وزیر خان صاحب (ڈیرہ غازی خان) کے ساتھ دس ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔ یہ لڑکا عبدالکریم عرف بے وَس کملا صاحب کا پوتاہے۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر ہیں ۔ شاہد محمود صاحب لڑکی کی طرف سے اور بشیر احمد صاحب لڑکے کی طرف سے وکیل ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ مناہل بربوش کا ہےجو عبادہ بربوش صاحب(لندن)کی بیٹی ہیں۔ عبادہ بربوش صاحب ہمارے ‘‘التقویٰ’’ رسالہ کے ایڈیٹر ہیں۔ اس کا نکاح عزیزم فیضان منور ابن منور احمد صاد ق صاحب (لندن)کے ساتھ پندرہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ سارہ مبارکہ ناصر بنت سید محمد ناصر عارف کا ہے جو عزیزم سنجیو مینی ابن روشن مینی صاحب یوکے کے ساتھ پینتالیس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر قرار پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کرواتے ہوئے لڑکے سے انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کیلیے دعا کروائی ۔
(مرتبہ :ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)
٭…٭…٭