جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ تقریر فی البدیہ2019ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ جرمنی میں مجلس علمی کے تحت دوران سال مختلف قسم کے علمی مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں ۔انھیں مقابلہ جات میں سے مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان اردو،جرمن،عربی اور انگلش منعقد کروائے گئے۔
تقریری مقابلہ کے لیے مختلف موضوعات کو پرچیوں پر لکھ کررکھا گیا تھا ہر پرچی پر دو عناوین میں سے کسی ایک موضوع پر طالب علم کو لازمی تقریر کرنا ہوتی تھی۔ مقابلہ کو دلچسپ بنانے کے لیے مجلس علمی کی طرف سے مختلف نوعیت کےعناوین کا انتخاب کیا گیاجن میں دینی،دنیاوی،علمی و مزاحیہ عناوین شامل تھے۔
تقریر کی تیاری کے لیے طالب علم کو تین منٹ کا ٹائم دیا جاتا اور اتنا ہی تقریر پیش کرنے کا وقت مقرر تھا۔ طلبہ نے اپنی فی البدیہ تقاریر کو بڑے اچھے رنگ میں پیش کیا اور سامعین بھی لطف اندوز ہوئے۔
مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان اردو
مورخہ 30؍اکتوبر 2019ء کو مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان اردو منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔
اس مقابلہ میں کل 29طلبہ نے حصہ لیا۔آج کے اس مقابلہ میں منصفین کے فرائض مکرم محمد الیاس منیر صاحب ، مکرم طلعت حفیظ صاحب اورمکرم رحمت اللہ بندیشہ صاحب نے ادا کیے۔ مقابلہ کے اختتام پر منصف اعلیٰ مکرم محمد الیاس منیر صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اور اوّل ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا ۔ اس مقابلہ میں عزیزم نویل احمد شاد صاحب ،درجہ شاہد اول،دوم عزیزم شرجیل احمد خالد صاحب،درجہ خامسہ جبکہ سوم عزیزم فیاض احمد صاحب ،درجہ اولیٰ قرار پائے۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔
مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان جرمن
مورخہ 06 ؍نومبر کومقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان جرمن منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے گئے ۔ اس مقابلہ میں کل 27 طلبہ نے حصہ لیا ۔مکرم طارق احمد ظفر صاحب منصف اعلیٰ نے پروگرام کے آخر پر نتائج کا اعلان کیا ۔ آج کے مقابلہ میں عزیزم سفیر احمد بٹ صاحب،درجہ رابعہ نے پہلی،عزیزم نویل احمد شاد صاحب ،درجہ شاہد نے دوسری جبکہ عزیزم ظافر محمود صاحب، درجہ ثالثہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مقابلہ کااختتام دعا پر ہوا۔
مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان عربی
مورخہ 13نومبر کومقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان عربی منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے گئے ۔اس تقریری مقابلہ کے منصفین میں مکرم حضیظ اللہ بھروانہ صاحب،مکرم منیر احمد منور صاحب اور مکرم عثمان احمد چیمہ صاحب شامل تھے۔
اس مقابلہ میں کل 14 طلبہ نے حصہ لیا۔ مکرم حفیظ اللہ بھروانہ صاحب منصف اعلیٰ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا ۔ عربی فی البدیہ تقریری مقابلہ میں عزیزم مصطفیٰ صدیقی صاحب،درجہ خامسہ یوکے (Class exchangeپروگرام کے تحت جامعہ احمدیہ یوکے کے طلبہ جامعہ جرمنی آئے ہوئے تھے )پہلی پوزیشن ،عزیزم ظافر احمدصاحب،درجہ شاہد نے دوسری اور عزیزم ظافر محمود صاحب، درجہ ثالثہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا پرہوا۔
مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان انگریزی
مورخہ 20نومبر کومقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان انگریزی منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔ اس مقابلہ کے منصفین میں مکرم محمد احسن سعید صاحب ،مکرم طلعت حفیظ صاحب اور مکرم طارق احمد ظفر صاحب شامل تھے۔
اس تقریری مقابلہ میں کل 23طلبہ نے حصہ لیا۔ پروگرام کے آخر پر مکرم محمد احسن سعید صاحب منصف اعلیٰ نے نتائج کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں عزیزم فیاض احمد صاحب، درجہ اولیٰ نے پہلی،جبکہ عزیزم سفیر احمد بٹ،درجہ رابعہ نے دوسری اور عزیزم مصلح احمد باسط صاحب ،درجہ رابعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا پر ہوا۔
(رپورٹ: حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)