جلسہ سالانہ نائیجیریا 2019ء کے موقع پر حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خصوصی پیغام کا اردو مفہوم
پيارے ممبران احمديہ مسلم جماعت نائجيريا
السلام عليکم ورحمة اللہ و برکاتہ
مجھے نہايت خوشي ہوئي ہے کہ آپ 20, 21اور22؍دسمبر 2019ء کو اپنا جلسہ سالانہ منعقد کر رہے ہيں۔ ميري دعا ہے کہ اللہ تعاليٰ اس جلسے کو اعليٰ کاميابي سے نوازے۔ اللہ کرے کہ تمام شاملين اس سے اعليٰ روحاني فيض حاصل کرنے والے ہوں اوربھلائي، نيکي و تقويٰ ميں بڑھنے والے ہوں۔
آپ کو يہ بات مد نظر رکھني چاہيے کہ حضرت مسيح موعود عليہ الصلوٰة والسلام کي بيعت ميں آنے کے بعد اللہ تعاليٰ کي طرف سے برکتوں اور نعمتوں ميں سے ايک جلسہ سالانہ کا قيام ہے۔ يہ اس ليے ہے کيونکہ يہ منفرد اجتماع ہميں اپنے روحاني اور اخلاقي معياروں کو بہتر کرنے،دلوں کو پاک کرنےاور اپنے علم کو بڑھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ ہم تقويٰ ميں بڑھنے والے ہوں اور اس طرح زيادہ بہتر رنگ ميں خدا تعاليٰ اور اس کي مخلوق کے حقوق ادا کرنے والے ہوں۔
پس جلسے ميں شامل ہونے والے ہر فرد کو ،خواہ وہ مرد ہو يا عورت، اس با ت کو ياد رکھنا چاہيے کہ اس کا مقصد خدا تعاليٰ کي رضا کا حصول ہے۔ اور يہي جلسے ميں شامل ہونے کا واحد مقصد ہے۔آپ تقويٰ اور حقوق العباد کي ادائيگي ميں بڑھتے ہوئے اعليٰ اخلاق کا مظاہرہ کر رہے ہوں اور جلسے ميں اس بنيادي مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے شامل ہوں۔ اگر ايسا نہيں تو جلسہ ميں شامل ہونا بے مقصد اور فائدہ سے خالي ہو گا۔
اللہ آپ سب کو حضرت مسيح موعود عليہ السلام کي تعليمات پر عمل پيرا ہونے کي توفيق عطا فرمائے اور آپ کے جلسہ سالانہ کو کامياب فرمائے اور آپ کو جلسے کي کارروائي سے فائدہ اٹھانے کي توفيق عطا فرمائے۔ اللہ آپ کو بيعت کے تقاضوں کو پورا کرنے والا بنائے اور ہميشہ نظام خلافت کا وفادار بنائے۔ اللہ آپ کو اپني زندگيوں ميں حقيقي تبديلي لانے کي توفيق عطا فرمائے اور نيکي اور تقويٰ ميں بڑھتے ہوئے انسانيت اور اسلام کا مددگار بنائے۔ اللہ کا فضل آپ سب کے شامل حال ہو۔ آمين
والسلام
خاکسار
(دستخط) مرزا مسرور احمد
خلیفة المسیح الخامس