امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 02؍ تا 05؍ جنوری 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 03؍جنوری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد بیت الفتوح ، مورڈن ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے احمدیوں کی وقفِ جدید کے حوالےسے مالی قربانی کےایمان افروزواقعات کا ذکر فرمایا۔ نیز وقف جدید کے 63ویں سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔
٭… 04؍ جنوری بروز ہفتہ: آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے بعد جماعت Pfungstadt اور Bensheim جرمنی کے ایک وفد کی حضور انور کے ساتھ ملاقات تھی۔ اس ملاقات میں انصار، خدام اور اطفال نے اپنے پیارے آقا سے سوالات کر کے متفرق امور کے بارے میں رہنمائی حاصل کی۔
٭…حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج نمازِ ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم اظہر تنویر مرزا صاحب ابن مکرم اسلم بیگ مرزا صاحب (ہانسلو۔ يوکے) کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 05؍مرحومين کي نمازِ جنازہ غائب بھي پڑھائي۔
٭… حضورِ انور نے نمازِ ظہر و عصر پڑھانے کے بعد درج ذيل 09؍نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کرائي:
٭… عزیزہ عروج کیانی بنت مکرم ندیم کیانی صاحب (سلاؤ۔ یوکے) ہمراہ مکرم حمزہ حمید صاحب ابن مکرم جاوید حیدر حمید صاحب (سلاؤ۔ یوکے)
٭…عزیزہ دانیہ محمود بنت مکرم اسلم محمود صاحب (کنگسٹن۔ یوکے) ہمراہ مکرم فرحان احمد خالد صاحب ابن مکرم مسعود احمد خالد صاحب (نیومالڈن۔ یوکے)
٭… عزیزہ اسماء نذیر بنت مکرم نذیر احمد صاحب (کرائیڈن۔ یوکے) ہمراہ مکرم حماد الرحمٰن طلحہ صاحب ابن مکرم قاضی مبشر احمد صاحب (ہڈرز فیلڈ۔ یوکے)
٭… عزیزہ مہدیہ احمد بنت مکرم بشارت احمد صاحب (بیٹرسی۔ یوکے) ہمراہ مکرم ذیشان ظفر صاحب ابن مکرم محمود ظفر صاحب (برمنگھم۔ یوکے)
٭… عزیزہ تحمیدہ سحر نصیر (واقفہ نَو) بنت مکرم نصیر احمد عامر صاحب (ناروے) ہمراہ مکرم فیضان طاہر ابن مکرم مبشر احمد طاہر صاحب (لیسٹر۔ یوکے)
٭… عزیزہ عاتکہ گلزار بنت مکرم گلزاز احمد صاحب (لاہور۔ پاکستان) ہمراہ مکرم یاسر محمود صاحب (واقف نو۔ ابو ظہبی) ابن مکرم ناصر محمود صاحب (مربی سلسلہ ضلع اسلام آباد۔ پاکستان)
٭… عزیزہ طاہرہ منصور احمد بنت مکرم منصور احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم وفا محمد صاحب (مربی سلسلہ۔ سوئٹزر لینڈ) ابن مکرم افضل محمد صاحب (سوئٹزر لینڈ)
٭… عزیزہ فائزہ نگار بنت مکرم محمد اسرار صاحب (ساہیوال۔ پاکستان) ہمراہ مکرم اظہر محمود صاحب(مربی سلسلہ۔ ریسرچ سیل ربوہ) ابن مکرم مبشر احمد صاحب (ربوہ)
٭… عزیزہ طوبیٰ رحمٰن بنت مکرم فضل الرحمٰن صاحب مرحوم (ربوہ) ہمراہ مکرم بلال احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ شعبہ تخصص جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم منور احمد صاحب (ربوہ)
٭… حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بعد نماز عشاء عزیزہ راحیلہ وسیم بنت مکرم وسیم احمد ناصر صاحب (کارکن ۔دفتر امام صاحب مسجد فضل لندن) کی تقریب رخصتی کو رونق بخشی۔ عزیزہ کی شادی مکرم رضوان احمد صاحب (ابن مکرم لئیق احمد صاحب ۔شہید )کے ساتھ طے پائی۔ یہ تقریب ایوان مسرور اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
٭… 05؍ جنوری بروز اتوار: آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے بعد لجنہ اماء اللہ یوکے کی student association کی حضور انور کے ساتھ ملاقات تھی۔ یہ ملاقات ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔
٭…آج بعد نماز عشاء حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مکرم رضوان احمد صاحب اور عزیزہ راحیلہ وسیم کی تقریب ولیمہ کو رونق بخشی۔ یہ تقریب ایوان مسرور اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز
حضورِ انور نے مورخہ 30؍ دسمبر2019ء تا 05؍جنوری 2020ء کے دوران پانچ روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔
اس دوران 104؍فيمليز اور 39؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 143؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل17؍ممالک سے تھا : امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، آئس لینڈ، ہالینڈ، جرمنی، ناروے، سویڈن، بیلجیم، سوئٹزر لینڈ، فرانس، برونڈی، آئیوری کوسٹ، مایوٹ آئی لینڈ، گوئٹے مالا، پاکستان اور یوکے۔
اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا