حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 45، 12؍مئی 2020ء)

جرمن حکومت ویکسین کی تیاری کے منصوبے پر کل 750 ملین یوروز خرچ کرے گی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے

پاکستان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہوئی

سعودی حکومت نے رمضان کے دوران خصوصی امدادکا اعلان کر دیا

یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی

ووہان شہر کی مکمل آبادی کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.info کی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,318,883؍ہےاوراس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے291,398؍ ہیں جبکہ 1,569,774؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

برطانیہ

٭…کورونا وائرس کے اثرات کے باعث اس سال لندن کے پبلک ٹرانسپورٹ کو چارارب پاؤنڈ تک خسارہ ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران جہاں لوگوں کو گھر پر ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل) کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ان کی آمدن میں90 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

https://twitter.com/SkyNewsBiz/status/1259926293073854464

٭…فرانس سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو quarantine کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ ہوائی جہاز کے ذریعہ سے اس ملک میں آنے والے لوگوں پر بہت جلد quarantine کرنے کی پاندی لگائی جائے گی۔ تاہم، فرانس سے آنے والے مسافروں پر ان اقدامات کا اطلاق نہیں ہوگا۔

فرانس

فرانس نے آٹھ ہفتوں کی پابندیوں کے بعد لاکھوں افراد کی مدد سے اپنے لاک ڈاؤن کو ختم کرنا شروع کردیا ہے۔ دکانیں دوبارہ کھل رہی ہیں، بچے پرائمری سکولوں میں واپس جا رہے ہیں۔ اسی طرح گھر سے نکلتے وقت لوگوں کو کسی قسم کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ڈنمارک

ڈنمارک کی فٹبال لیگ (سپرلیگا) جسے کورونا وائرس کی وجہ سے 9؍مارچ سے معطل کردیا گیا تھا 28؍مئی کو دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔ تمام میچز بغیر شائقین کے خالی سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

جرمنی

جرمن حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے منصوبے پر کل 750 ملین یوروز خرچ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

https://twitter.com/en_germany/status/1260191514212413440

بیلجیم

بیلجیم میں گذشتہ روز سے لاک ڈاؤن اٹھانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس مرحلے میں تمام دکانیں کچھ لازمی شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 

امریکہ

وائٹ ہاؤس میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد تمام سٹاف کے لیے عمارت میں داخل ہوتے ہی ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔

ایشیا

ایران

ایران کی حکومت نے ملک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سے تمام مساجد بھی عارضی طور پر کھولی جارہی ہیں۔

بھارت

بھارتی ریلوے کی جا نب سے تقریباً 2 ماہ بعد ریل آپریشن شروع کرنے کے بعد 30 خصوصی ٹرینیں چلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے میں دوبارہ سے seats کی بکنگ شروع ہوتے ہی ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران 54 ہزار مسافروں نے 10 کروڑ روپے مالیت کی بکنگ کروائی۔

پاکستان

پاکستان میں اب تک 706؍افراد کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ 257 ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔

چین

چینی حکومت نے ووہان شہر میں کورونا کیسز دوبارہ سامنے آنے کے بعد پورے شہر کی آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خیال ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے۔

https://twitter.com/SkyNews/status/1260185837792366593

فلپائن

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔

ملائیشیا

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ نورعافیہ جسےسلائی کرنا آتی تھی، اب یہ اپنے سکول کی آن لائن کلاسز سے فارغ ہو کر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے ایک دن میں4 حفاظتی لباس خود سل کر تیار کرتی ہے۔ مارچ کے مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک نور عافیہ نے قریباً دو ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کے لیے 130 سوٹ تیار کیے ہیں۔ 

سعودی عرب

کورونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی عرب کی معیشت پر بھی بہت بُرا اثر پڑا ہے۔ کئی ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار بند ہونے کے باعث سعودی گھرانے بھی مالی تنگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان مشکل حالات میں سعودی حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ شہریوں میں ایک ارب 850 ملین ریال تقسیم کیے جائیں گے۔

لبنان

لبان کی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ سے ملک میں شام سات بجے سے لے کر صبح پانچ بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ یہ اتوار اور پیر کو نئے کیسز کے دوبارہ سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/BBCWorld/status/1260204072210239488

افریقہ

٭…ساؤتھ افریقہ میں ایک دن میں 698 نئے کورونا کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ ساؤتھ افریقہ میں اب تک کُل 11350؍افراد اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

https://twitter.com/DrZweliMkhize/status/1260166903097589761

سینیگال

سینیگال میں بھی دیگر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن میں نرمنی کی جارہی ہے۔ مساجد اور گرجوں کو کھولا جارہا ہے۔ رات کے کرفیو میں بھی 2گھنٹوں کی کمی کی گارہی ہے۔

نائیجیریا

نائیجیرین پولیس نے گذشتہ ہفتہ کے دوران لاگوس شہر میں 1400؍افراد کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔

(رپورٹ: احسن مقصود۔ مربی سلسلہ الفضل انٹرنیشنل لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button