Covid-19 بلیٹن (نمبر 53، 20؍مئی 2020ء)
سپین میں فیس ماسکس لازمی
فرانس میں اموات میں کمی
کیمبرج یونیورسٹی میں آن لائن لیکچرز
کاربن کے اخراج میں ریکارڈ کمی
بنگلہ دیش اور بھارت طوفان کی زد میں
کابل کے بازاروں میں رش
امریکہ کی تمام ریاستیں جزوی طور پر کھل گئیں
برازیل کی تشویش ناک صورتحال
انگلش پریمئر لیگ میں مثبت کیسز
دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 5,045,467؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے327,462؍اور 1,998,779؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
WORLD BANK
ورلڈ بنک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے لاک ڈاؤن اور معاشی بدحالی کے نتیجے میں 60ملین لوگ انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔ (سی این این)
محققین کا ماننا ہے کہ 2020ء میں کاربن کے اخراج میں 6فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ اور اپریل کے شروع میں کاربن کے اخراج میں ریکارڈ 17 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ (ڈان)
یورپ
برطانیہ
کیمبرج یونیورسٹی کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی نئے تعلیم سال میں face to face لیکچرز کا انعقاد نہیں کرے گی۔ طلباء کے لئے آن لائن لیکچرز کی سہولت ہوگی۔ چھوٹے تعلیمی گروپوں کے لئے لیکچرز کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ (بی بی سی)
انگلش فٹ بال کلبز Watfordاور Burnleyنے تصدیق کی ہے کہ ان کے کلبز میں کورونا وائرس کے کچھ کیسز مثبت آئے ہیں۔ ایک روز قبل پریمیئر لیگ کی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ کئے گئے 748ٹیسٹوں میں سے 6ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ (سی این این)
کیپٹن ٹام مور کو NHSکے لئے32ملین سے زائد چندہ اکٹھا کرنے پر Knighthood سے نوازا جائے گا۔ (بی بی سی)
ہالینڈ
ہالینڈ کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ Mink کے ذریعہ سے Covid-19جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے اور وہ اس بارے میں ہالینڈ میں موجود تمام Mink فارموں پر ٹیسٹنگ لازمی کررہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کو بغیر کوئی علامت ظاہر کئےCovid-19ہو سکتا ہے۔ (سی این این)
روس
بدھ کے روز روس میں کورونا وائرس کے 8,764نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ روس میں کل کیسز تین لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔ (سی این این)
سپین
سپین نے ایسے عوامی مقامات پر جہاں لوگوں کے لئے سماجی دوری برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے، فیس ماسکس کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔ (سی این این)
فرانس
فرانس نے اپنے کورونا وائرس کے اعداد و شمار میں ترمیم کرتے ہوئے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں 217کی کمی کی ہے۔ (ڈان)
ایشیا
ایشین ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کو اس وقت کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ طاقت ور سمندری طوفان AMPHAM کا بھی سامنا ہے۔ بنگلہ دیش میں انتظامیہ نے دو ملین لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ (سی این این)
https://twitter.com/PIBBhubaneswar/status/1262973153741017088?s=20
پاکستان
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد قریباً 47,000ہے۔ (ڈان)
Amnesty International کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بحران میں پاکستان سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/amnesty/status/1262956304563343368?s=20
بھارت
بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 5,611نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ کیس مغربی ریاست مہاراشٹرا میں 37,136ہیں۔ (سی این این)
بھارت میں اندرون ملک پروازیں 25مئی سے دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/HardeepSPuri/status/1263068920690302977
افغانستان
افغانستان کے کابل شہر میں حکومتی لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ بازاروں میں خرید وفروخت میں مصروف ہیں۔ کابل ملک کا سب سے متأثرہ شہر ہے۔ ملک میں کیسز کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے اور 170ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ (ڈان)
https://twitter.com/AFP/status/1263050583981907968?s=20
انڈونیشیا
انڈونیشیا نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں آگاہ کرے کہ وہ اس سال حج کی اجازت دے گا یا نہیں؟ (ڈان)
امریکہ
طبی ماہرین کی تجاویز کے برعکس امریکہ کی تمام 50ریاستیں جزوی طور پر کھل گئی ہیں۔ (سی این این)
برازیل
برازیل میں ایک دن میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 17,408نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک دن میں کل 1,179؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ کُل مریضوں کے لحاظ سے برازیل اس وقت دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔ (سی این این)
افریقہ
کل کیسز:91,628
صحت یاب: 35,990
وفات یافتگان: 2,908
(بی بی سی)
کینیا نے تنزانیہ سے داخل ہونے والے 182غیر ملکیوں کو ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر واپس تنزانیہ بھیج دیا ہے۔(بی بی سی افریقہ)
آسٹریلیا
آسٹریلوی فضائی کمپنی Qantas کا کہنا ہے کہ جب اگلے ماہ سے وہ اپنی معمول کی پروازیں شروع کرے گی تو وہ سماجی دوری کے لئے سیٹیں خالی نہیں رکھے گی۔ وہ مسافروں کو فیس ماسکس اور ہینڈ سینیٹائزر فراہم کرے گی۔ (بی بی سی)
ROLLS-ROYCE
طیاروں کے انجن بنانے والی کمپنی نے کورونا وائرس کی وجہ سے فضائی کمپنیوں پر ہونے والے اثر کی وجہ سے اپنے کارکنان میں 17فیصد کی کمی کرتے ہوئے کم از کم 9,000ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (سی این این)
https://twitter.com/AFP/status/1262989948501651456?s=20
Isle of Manکے ایک شخص Christian Varleyنے 19دن میں 19 marathons ریسوں کے مطابق دوڑ لگا کر کورونا وائرس سے ریلیف کے لئے102,000 ڈالرز کے عطیات جمع کئے ہیں۔ (سی این این)
https://twitter.com/cnni/status/1263075013541986306?s=20
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)