Covid-19 بلیٹن (نمبر 106، 12؍جولائی 2020ء)
کورونا وائرس ہوا میں معلق رہتا ہے
آئندہ پانچ سال گرم ترین ہوں گے
ویتنام سے برطانوی پائیلٹ کی واپسی
بیلجیئم میں فیس ماسک لازمی
بنگلور میں لاک ڈاؤن
امریکی صدر نے فیس ماسک پہن لیا
فٹ بال کی خبریں
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 12,935,015؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے569,204؍اور 7,535,141؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
برطانیہ کے امپیریل کالج آف لندن میں انفلوئنزا وائرالوجی کی سربراہ ڈاکٹر وینڈی بارکلے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ہوا میں معلق ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک آپ کو متأثر کرسکتا ہے۔ (بی بی سی اردو)
WMO
اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ آئندہ پانچ سال حالیہ تاریخ کے گرم ترین سال ہوں گے۔ اگلے پانچ سالوں میں مغربی یورپ میں مزید طوفان آسکتے ہیں۔ (VOAاردو)
یورپ
برطانیہ
ویتنام میں چار ماہ تک کورونا وائرس سے لڑنے کے بعد صحت یاب ہونے والے برطانوی پائلٹ Stephen Cameron آج واپس اپنے وطن پہنچ گئے ہیں۔ وہ قریباً 70؍دن وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہے۔ (ڈان)
بیلجیئم
بیلجیئم کی حکومت نے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ (بی بی سی اردو)
ایشیا
بھارت
وزارت ِ صحت کے مطابق بھارت میں ایک بار پھر ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 28,637 ؍نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 ؍گھنٹوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 551 ؍ تھی۔ بنگلور میں ایک ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)
بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور جموں کی ریاست میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 10,000؍ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اب تک یہاں 169 ؍ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (ڈان)
پاکستان
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2,000؍ سے تجاوز کرگئی ہے۔ دوسری طرف صوبہ سندھ میں دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار Covid-19 سے متأثر ہوچکے ہیں۔ (ڈان)
سری لنکا
سری لنکا میں رینجرز کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ایک ہتھنی نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ اگر ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ کنفرم ہوجاتا ہے تو یہ اس ملک میں پہلی بار ہوگا۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/BBCWorld/status/1282080947677036545?s=20
امریکہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل پہلی بار پبلک میں فیس ماسک کا استعمال کیا۔ وہ ایک ملٹری ہسپتال کا دورہ کررہے تھے۔ Johns Hopkins University کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 66,528؍ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/BBCWorld/status/1282300860316475392?s=20
کھیل
کرکٹ
انگلینڈ اور ویسٹ ایڈیز کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل جاری ہے۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 200؍ رنز کا ہدف دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے اب تک پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 183؍رنز بنا لیے ہیں۔ اس ٹیسٹ میں جیت کے لیے ویسٹ انڈیز کو صرف 17 رنز مزید درکار ہیں۔ (cricinfo)
فٹ بال
انگلش پریمئر لیگ کے میچز میں لیورپول اور Burnley کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ مانچسٹر سٹی نے Brighton کو 0-5 سے شکست دی۔ Sterling نے تین گول سکور کئے۔ Sheffield United نے Chelseaکو 3-0 سے ہرایا۔
سپینش لیگ کے میچ میں بارسلونا نے Real Valladolid کو 0-1 سے ہرا دیا۔
اٹالین لیگ میں Juventus اور Atlanta کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ Cristiano Ronaldo نے پینلٹیوں پر دو گول سکور کئے۔ (بی بی سی)
فارمولا ون
آسٹریا میں اس سال کی دوسری گراں پری کی کوالیفائنگ میں Mercedes کے لوئس ہیملٹن نے پول پوزیشن حاصل کی ہے ۔ Red Bullکے Max Versteppen دوسرے نمبر پر ریس شروع کریں گے۔ (بی بی سی)
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)