متفرق

ایمان میں مضبوطی کی دعا

رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ وَاتَّبَعۡنَا الرَّسُوۡلَ فَاکۡتُبۡنَا مَعَ الشّٰھِدِیۡنَ

(آل عمران:54)

ترجمہ: اے ہمارے ربّ!ہم اُس پرایمان لے آئے ہیں جوتُونے اتارااورہم نے رسول کی پیروی کی۔پس ہمیں حق کی گواہی دینے والوں میں لکھ دے۔

سیدناحضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزاس دعاکے متعلق فرماتے ہیں:

’’یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے حواری ہونے کاحق اداکیا۔جنہوں نے اٰمَنَّا بِاللّٰہ کااعلان کیاکہ ہم اللہ پرایمان لائے۔ہم فرمانبرداروں میں سے ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ کے حکموں پرعمل کریں گے اورفرمانبرداری دکھائیں گے۔دنیاوی دلچسپی اوردنیاوی مصلحتیں ہمیں دین سےدورنہیں کریں گی۔انہوں نے شرک سے بیزاری کااعلان کرکے رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا کی آوازبلندکی اوراعلان کیاکے اے ہمارے ربّ ہم ان باتوں پرایمان لائے،اُس تعلیم کوماناجوتُونے اپنے رسول کے ذریعہ سے اتاری ہے۔پس یہ لوگ تھے جن کواس دنیاسے زیادہ اگلے جہان کی فکرتھی۔خداتعالیٰ کی رضاکے حصول کی فکرتھی۔انہوں نے رسول کی پیروی کااعلان کیاتواُسے نبھایا۔‘‘

(اختتامی خطاب سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ برطانیہ2015ء ،الفضل انٹرنیشنل16؍اکتوبر2015ءصفحہ14)

(مرسلہ: مصباح الدین محمود)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button