متفرق مضامین
برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے خلفائے کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نے برکت بخشی
11مارچ 1886ء حضر ت منشی رستم علی صاحب ؓ کے نام خط(مکتوب نمبر 30پوسٹ کارڈ)
منگل کو ہوشیار پور سے روانگی کا پروگرام
اس خط سے معلوم ہوتا ہے کہ براہین احمدیہ سفید اور حنائی کاغذ پر طبع ہوئی ہے۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی منشی رستم علی صاحب سلمہٗ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اب یہ عاجز قادیان کی طرف جانے کو تیار ہے اور انشاءاللہ منگل کو روانہ ہو گا ۔آپ میر صاحب کو تاکید کر دیں کہ دو جلدیں چہارم حصہ براہین احمدیہ اگر سفید کاغذ پر ہوں تو بہتر ورنہ حنائی کاغذ پر ہی سوموار تک روانہ فرمادیں۔یعنی اس جگہ پہنچ جاویں ۔اور شاید اگر صلاح ہوئی تو جالندھر کی راہ سے جاویں۔مگر جلدی ہے ، توقف نہیں ہو گا۔
11؍مارچ 1886ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
(مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ نمبر476مکتوب نمبر 30)