امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 30؍ دسمبر 2020ء تا 03؍جنوری 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… یکم جنوری بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ راشد حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ خطبہ جمعہ کے آخر میں حضور انور نے سالِ نو کی مناسبت سے سربراہانِ مملکت سمیت کل عالم کو بعض زرّیں نصائح سے نوازا۔ حضورِ انور نے دنیا کو موجودہ مسائل کی طرف توجہ دلائی اور متنبہ فرمایا کہ اگر احتیاط سے کام نہ لیا گیا تو ہتھیاروں کی جنگ بھی ہو سکتی ہے جو انتہائی خطرناک ثابت ہو گی۔ (مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ فرمائیے پرچہ ہٰذا صفحہ اول)
٭…02؍ جنوری بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ برطانیہ نے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے آن لائن ملاقات کی سعادت حاصل کی۔
٭…03؍ جنوری 2021ءبروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل جرمنی سے تعلق رکھنے والی نومبائعات نے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے آن لائن ملاقات کی سعادت حاصل کی۔
٭…حضورِ انور نے آج نمازِ ظہر و عصرکے بعد درج ذيل تین نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:
٭…عزیزہ قرۃ العین بنت مکرم ناصر احمد صاحب مرحوم(نارووال)ہمراہ مکرم محمد منیب صاحب ابن مکرم مشتاق احمد صاحب (نارووال)
٭…عزیزہ عدیلہ حناءبنت مکرم عبدالرحیم صاحب (میرپور، آزاد کشمیر) ہمراہ مکرم براہین احمد صدیقی صاحب ابن مکرم طارق محمود صدیقی صاحب مرحوم
٭…عزیزہ خدیجہ مبشر بنت مکرم مبشراحمد صاحب (ربوہ) ہمراہ عزیزم ذیشان احمدصاحب ابن مکرم عبدالعزیز صاحب مرحوم
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
٭…٭…٭