متفرق
برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے برکت بخشی
نومبر 1886ء حضرت منشی رستم علی صاحب کے نام خط
(یہ عاجز قادیان پہنچ گیا ہے)
مکتوب نمبر 44ملفوف
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی اخویم سلمہ اللہ تعالیٰ ۔بعد سلام مسنون۔
یہ عاجز قادیان پہنچ گیا ہے اور یہ بات اطلاعاً لکھنا مناسب ہے کہ آنمکرم اس روپیہ سے جو بابت قیمت کتاب جمع ہو گا ۔ایک سو پچاس روپیہ نقد بخدمت بابو الٰہی بخش صاحب اکوٹنٹ لاہور پہنچا دیں ۔وہ سرمایہ رسالہ کے لئے جمع کر لیں گے ۔پتہ یہ ہے۔بمقام لاہور ۔انار کلی ۔پبلک ورکس ۔بابو الٰہی بخش صاحب اکوٹنٹ۔اور باقی روپیہ براہِ مہربانی اس جگہ پہنچا دیں اور سب طرح سے خیریت ہے۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون۔
راقم خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نوٹ ۔یہ خط غالباً 25نومبر کے بعد کا ہے۔(عرفانی)
(مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ نمبر485مکتوب نمبر 44)
٭…٭…٭