ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺنے مجھے یہ دعا سکھائی۔ اے اللہ میرا باطن میر ے ظاہر سے اچھا کردے اور میرا ظاہر نیک بنا دے۔ اے اللہ مَیں تجھ سے دنیا میں تیری عطائوں میں سے ایسے نیک اہل و عیال اور پاک مال مانگتاہوں جو نہ خود گمراہ ہوں ا ور نہ دوسروں کو گمراہ کرنے والے ہوں۔
(جامع الترمذی کتاب الدعوات باب دعا یوم عرفۃ حدیث نمبر 3510)