اطلاعات و اعلانات
درخواستہائے دعا
٭… عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصار اللہ ساؤتھ ریجن یوکے اعلان کرتے ہیں کہ خاکسار کے نہایت عزیز دوست مکرم عبد الحئی ناصر صاحب مبلغ سلسلہ و انچارج ایم ٹی اے سیرالیون (ابن مکرم عبدالرزاق صاحب پی ٹی آئی(مرحوم) جامعہ احمدیہ ربوہ) گزشتہ کچھ عرصہ سے گردے میں پتھری کی وجہ سے بیمار ہیں۔ انہیں آپریشن کے لیے گھانا روانہ ہونا تھا لیکن گزشتہ چند روز سے شدید بخار اور سینے میں انفیکشن کے باعث پروگرام ملتوی کرنا پڑ گیا ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محترم مربی صاحب سمیت میدان عمل میں خدمت بجا لانے والے تمام واقفینِ زندگی کا سفر و حضر میں حامی و ناصر رہے اور جلد انہیں اس تکلیف سے نجات دے۔ آپریشن اور بعد کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے اور شفائے کاملہ سے نوازے۔ آمین
٭…ثمینہ حفیظ صاحبہ اوسلو ناروے سے تحریر کرتی ہیں کہ میرے والد محترم نا صر احمد ندیم صا حب حال مقیم جرمنی کچھ عرصہ سے سانس کی تکلیف اور جگر میں مسا ئل کی وجہ سے کافی بیمار ہیں۔ احباب جما عت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین
٭… رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میری بھانجی کے میاں مکرم رانا عمران علی صاحب ابن مکرم رانا ارشاد علی صاحب گزشتہ چند دن سے بیلجیم کے ایک ہسپتال میں بعارضہ کورونا داخل ہیں۔ ان کی فیملی بھی کورونا سے متاثر ہے۔ احباب جماعت سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے کہ مولا کریم ان سب کو صحت ِکاملہ و عاجلہ عطافرمائے اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے ۔ آمین
٭…٭…٭
ضروری اعلان بابت تدوین تاریخ جماعت احمدیہ سبی (بلوچستان)
شیخ مسعود احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار جماعت احمدیہ سبی (بلوچستان) کی تاریخ جمع کرنے کی توفیق پارہا ہے۔ وہ تمام احباب جو سبی (اور اس کے مضافاتی علاقوں ڈھاڈر، ہرنائی وغیرہ) میں کسی بھی وقت رہائش رکھ چکے ہیں وہ خود یا ان کے متعلقین سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ خاکسار سے درج ذیل ای میل ایڈرس پر رابطہ کرلیں۔ جزاکم اللہ