کلام حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام
(جلسہ سالانہ برطانیہ کے اختتامی اجلاس میں پڑھے جانے والے اشعار)
وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا
نام اُس کا ہے محمد دلبر مِرا یہی ہے
سب پاک ہیں پیمبر اِک دوسرے سے بہتر
لیک از خدائے برتر خیرالوریٰ یہی ہے
پہلوں سے خوب تر ہے خوبی میں اِک قمر ہے
اس پر ہر اِک نظر ہے بدرُالدّجیٰ یہی ہے
پردے جو تھے ہٹائے اندر کی رہ دکھائے
دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے
وہ یار لامکانی، وہ دلبرِ نہانی
دیکھا ہے ہم نے اس سے بس رہ نما یہی ہے
وہ آج شاہِ دیں ہے وہ تاجِ مرسلیں ہے
وہ طیّب و امیں ہے اُس کی ثناء یہی ہے
اُس نور پر فدا ہوں اُس کا ہی مَیں ہوا ہوں
وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے
وہ دلبرِ یگانہ عِلموں کا ہے خزانہ
باقی ہے سب فسانہ سچ بے خطا یہی ہے
سب ہم نے اُس سے پایا شاہد ہے تُو خدایا
وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لَقا یہی ہے