اطلاعات و اعلانات
اجتماح خدام الاحمدیہ کے اختتامی اجلاس سے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا لائیو خطاب
احبابِ جماعت کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع 2021ء کی اختتامی تقریب سے خطاب فرمائیں گےجو مورخہ 19؍ ستمبر2021ء بروز اتوار برطانوی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں کے ذریعہ براہِ راست (لائیو)پوری دنیا میں نشر کیا جائے گا۔ (ان شاء اللہ العزیز)
احبابِ جماعت حضورِ انور کے اس بصیرت افروز خطاب سے استفادہ فرمائیں۔ جزاکم اللہ
(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)