از افاضاتِ خلفائے احمدیت
خلیفہ خدا بناتا ہے
حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ فرماتے ہیں:
جناب الٰہی کا انتخاب بھی تو ایک انسان ہی ہوتا ہے اُس کو کوئی ناکامی پیش نہیں آتی وہ جِدھر منہ اُٹھاتا ہے اُدھر ہی اُس کے واسطے کامیابی کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور وہ فضل ،شِفا ،نور اور رحمت دکھلاتا ہے۔
(خطبات نور، صفحہ56)
یہ خدا ہی کا دست ِقدرت ہوتا ہے جو کہ ایک نبی کا قائمقام کسی کو بناتا ہے۔ اُن پر مشکلات آتی ہیں مگر خدا بدلہ دیتا ہے۔ اُن لوگوں میں تعظیم لِاَمْرِ اللّٰہ اور شفقت علیٰ خلق اللہ دونوں کمالات ہوتے ہیں۔ خدا کی کاملہ صفات کے یہ لوگ گرویدہ ہوتے ہیں اور مخلوق کی بے ثباتی اور لاشے ہونا اُن کو بتلاتا ہے کہ خدا کا شریک کوئی نہیں ہے۔
(خطبات نور،صفحہ 175 ،176)