متفرق شعراء
علاج دردِ دِل تم ہو، ہمارے دلربا تم ہو
علاج دردِ دِل تم ہو، ہمارے دلربا تم ہو
تمہارا مدعا ہم ہیں، ہمارا مدعا تم ہو
مری خوشبو، مرا نغمہ، مرے دِل کی غذا تم ہو
مری لذت، مری راحت، مری جنت، شہا تم ہو
مرے دلبر، مرے دلدار، گنج بے بہا تم ہو
صنم تو سب ہی ناقص ہیں فقط کامل خدا تم ہو