امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 18 تا 24؍اکتوبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 22؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضورِ انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز پانچ مرحومین: صاحبزادی آصفہ مسعودہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب، مکرمہ کلارا آپاصاحبہ اہلیہ رولان سائن بائیف صاحب سابق امیر جماعت قزاقستان، مکرم وِنگ کمانڈر عبدالرشید صاحب، مکرمہ زبیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ کریم احمد نعیم صاحب آف امریکہ اور مکرم حفیظ احمد گھمن صاحب کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…23؍اکتوبر بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔
٭…عزیزہ رضوانہ حمید بنت مکرم حمید احمد صاحب (صدر جماعت ووکنگ۔یوکے) ہمراہ مکرم حسن حکیم صاحب ابن مکرم میاں عبد الحکیم صاحب (نیو مالڈن۔یوکے)
٭…عزیزہ آصفہ معین (واقفۂ نو) بنت مکرم عدنان معین صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم مرزا عثمان بیگ صاحب ابن مکرم مرزا عامر بیگ صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ جویریہ بی بی بنت مکرم احسان الٰہی صاحب ہمراہ مکرم ملک قیصر محمود صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم ملک زبیر احمد صاحب
٭…عزیزہ عزّہ ریاض شمس بنت مکرم ریاض الدین شمس صاحب (ابن مکرم مولانا جلال الدین شمس صاحبؓ) ہمراہ مکرم ذیشان خان صاحب ابن مکرم عمر خان صاحب (یوکے)
٭…آج سوا پانچ بجے (مغربی)کینیڈا کے یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
٭…حضور انور ایّدہ اللہ نے آج اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ عزّہ ریاض شمس بنت مکرم ریاض الدین شمس صاحب (امریکہ) کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم ذیشان خان صاحب ابن مکرم عمر خان صاحب (یوکے) کے ساتھ طَے پائی ہے۔
٭…24؍اکتوبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ آئرلینڈ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا