امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ یکم تا 07؍نومبر2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
04؍نومبر بروز جمعرات: حضور انور نے آج بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر ڈاکٹر قیصر جہاں صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر سردار حمید صاحب کی نمازِ جنازہ حاضر اور نو مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…حضور انور ایّدہ اللہ نے آج اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ عائشہ بنت مکرم افتخار حیات صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم ناصرالدین شمس صاحب ابن مکرم ریاض الدین شمس صاحب مرحوم کے ساتھ طَے پائی ہے۔
٭… 05؍نومبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں تحریکِ جدید کے ستاسیویں سال کے دوران افرادِ جماعت کی طرف سے پیش کی جانے والی مالی قربانیوں کا تذکرہ فرمایا اور اٹھاسیویں سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔
٭…06؍نومبر بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ کینیڈا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
٭… حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر کےبعد درج ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:
٭… عزیزہ سیدہ یمنیٰ خلود بنت مکرم سید خالد احمد صاحب ہمراہ مکرم منصور احمد ڈاہری صاحب ابن مکرم فاتح احمد ڈاہری صاحب (وکیل تعمیل و تنفیذ اسلام آباد)
٭… عزیزہ بارعہ طاہر (واقفۂ نو)بنت مکرم طاہر محمود مبشر صاحب (استاد جامعہ احمدیہ یوکے) ہمراہ مکرم محمد عمران بشارت صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم محمد انیس بشارت صاحب
٭… عزیزہ امۃ الوکیل ماہا چیمہ (واقفۂ نو) بنت مکرم مظہر احمد چیمہ صاحب (کارکن الفضل انٹرنیشنل لندن) ہمراہ مکرم راجہ ظہیر احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم راجہ رشید احمد صاحب (ربوہ)
٭… عزیزہ خولہ شانزہ بنت مکرم انیس احمد صاحب ہمراہ مکرم جہانزیب احمد چٹھہ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم سعید احمد چٹھہ صاحب (بریمپٹن۔کینیڈا)
٭…07؍نومبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ فن لینڈ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا