نمازِ جنازہ حاضر و غائب
مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 04؍نومبر 2021ء کو 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ ڈاکٹر قیصر جہاں صاحبہ اہلیہ مکرم ڈاکٹر سردار حمید احمد صاحب (یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 09مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
مکرمہ ڈاکٹرقیصر جہاں صاحبہ اہلیہ مکرم ڈاکٹر سردار حمید احمد صاحب(یوکے)
یکم نومبر 2021ءکو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ حضرت سید میر احمد حسن صاحب بریلی صحابی حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی پوتی تھیں۔ حضرت مصلح موعود ؓجب بھی دہلی تشریف لے جاتے تو ان کو حضورؓ کی خدمت کی سعادت ملتی رہی۔ مرحومہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے نصرت جہاں سکیم کے تحت گھانا اور نائیجیریا میں 1974ء سے1986ء تک احمدیہ ہسپتالوں میں خدمت کا موقع ملا۔ بہت محنت اور خوش اسلوبی سے مریض عورتوں اور بچوں کی نگہداشت کی ذمہ داری کو نبھایا۔آپ کی یہ خوبی تھی کہ سال شروع ہونے پر اپنے تمام چندے فوری طو ر پر ادا کردیتی تھیں۔ خلافت اور نظام جماعت کے ساتھ بے حد عقیدت اور احترام کا تعلق تھا۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں میاں کے علاوہ 4 بیٹے شامل ہیں۔
نماز جنازہ غائب
1۔مکرمہ شفقت نصیر صاحبہ بنت مکرم راجہ بشیر الدین احمد صاحب( ربوہ )
30 اگست 2021ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، تہجد گزار، مالی تحریکات میں بھر پور حصہ لینے والی اور خلافت کی سچی عاشق تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں اور زندگی میں ہی حصہ جائیدا د اور تمام واجبات ادا کردیے تھے۔
2۔مکرم فضل محمد امین کپورتھلوی صاحب (کراچی)
9 اکتوبر 2021ءکو87سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم باجماعت نمازوں کے پابند ، تہجد گزار ، مہمان نواز ، غریب پرور، نرم مزاج اور ہمدرد انسان تھے ۔گوجر خان میں مختلف تنظیمی اور جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
3۔مکرمہ زرینہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد علی خان صاحب(پشاور)
10 اکتوبر 2020ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ بہت عبادت گزار ، صابرہ شاکرہ ، ہمدرددل رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔مرحومہ اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں سات بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔آپ مکرم برہان الدین احمد صاحب (کارکن مرزا شریف احمد فاؤنڈیشن۔اسلام آباد) کی ساس تھیں۔
4۔مکرمہ امۃ المجید صاحبہ اہلیہ مکرم عبد العظیم صاحب مرحوم ( دارالرحمت شرقی ربوہ)
16 اکتوبر 2021ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ پنجوقتہ نمازوں کی پابند، تہجد گزار ، صابرہ شاکرہ ،باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ایک نیک، مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔خلافت سے بے پناہ عقیدت اور محبت کا تعلق تھا ۔ خطبہ جمعہ اور ایم ٹی اے کے پروگرام باقاعدگی سے سنتی تھیں۔چندہ جات میں باقاعدہ اور اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔پسماندگان میں تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مکرم جمیل احمد تبسم صاحب مبلغ سلسلہ آجکل رشیا میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں ۔
5۔مکرم چودھری عنایت اللہ صاحب( فیصل آباد)
11 اکتوبر 2021ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم باجماعت نمازوں کے پابند ، دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے ، متوکل علی اللہ ،چندوں میں باقاعدہ اور ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والےایک نیک اور مخلص انسان تھے۔تبلیغ کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے۔مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے ۔
6۔مکرم عبد الحئی خان مندرانی صاحب ابن مکرم محمد مسعود خان صاحب(بستی مندرانی ضلع ڈیرہ غازی خان )
22 اگست 2021ءکو 88سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ بستی مندرانی اور تونسہ میں صدر اور سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی ۔نمازوں کے پابند ، تہجد گزار ،قرآن کریم کی باقاعدگی سے تلاوت کرنے والے، دعا گو اور نافع الناس وجود تھے۔اپنے پرائے میں کبھی تفریق نہیں کی۔ اسی لیے غیر از جماعت بھی آپ کو ایک اچھے انسان کے طور پر یاد کرتے ہیں ۔خلافت سے دلی وابستگی کا تعلق تھا۔ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔مرحوم موصی تھے۔
7۔مکرمہ سلمیٰ خاتون صاحبہ اہلیہ مکرم پروفیسر شاہد خلیل صاحب (اسلام آباد)
28 اگست 2021ءکو 74سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اسلام آباد شفٹ ہونے کے بعد صدر لجنہ مارگلہ ٹاؤن کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ بچوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کا بھی موقع ملا۔ نمازوں کے علاوہ تہجد کی بھی پابند تھیں ۔قرآن کریم کی تلاوت کے وقت ساتھ تفسیر بھی پڑھتیں ۔ حضرت مسیح موعوؑد کی کتب کے مطالعہ کا شوق تھا ۔مرحومہ موصیہ تھیں۔
8۔مکرمہ لطیفاں بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم محمد شفیع صاحب (کوٹ دیالداس ضلع ننکانہ)
6 ستمبر2021ءکو 81سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ نے کوٹ دیالداس میں صدر لجنہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی ۔ صوم وصلوٰۃ اور تہجد کی پابند، ایک ہمدرد اور نیک خاتون تھیں۔ خلافت سے انتہائی عقیدت اور محبت کا تعلق تھا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔
9۔مکرمہ رقیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم بشیر احمد گلبرگی صاحب (یادگیر کرناٹک۔انڈیا)
5 مئی 2021ءکو 87سال کی عمر میں وفات پا گئیں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند ، تلاوت قرآن کریم میں باقاعدہ،خلافت کی وفادار، غریب پروراور خدا کی رضا پر راضی رہنے والی ایک نیک خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں ۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم ظفر احمد صاحب گلبرگی مربی سلسلہ دفتر خدام الاحمدیہ بھارت میں خدمت بجالارہے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین
٭…٭…٭