سر درد اوردماغی کمزوری دورکرنے کا آسان گھریلو نسخہ
اجزاء
بادام۔ 50گرام
چار مغز یعنی خربوزے کے بیج۔ 150گرام
سونف۔ 50گرام
سبز الائچی۔ حسبِ ضرورت
ناریل۔ 300گرام پیسا ہوا
چینی۔ حسبِ ضرورت
دیسی گھی یا بٹر
ترکیب
سب سے پہلے بادام، سونف، سبز الائچی اور چار مغز کو مکس کرکے گرائنڈ کر لیں ۔ اس کے بعد ایک کڑاہی میں چار چمچ دیسی گھی کے ڈال کر گرائنڈ کیاہوا مکسچر ڈال دیں۔ اور 30 سے 35 سیکنڈ اچھی طرح بھونیں۔ اب اس میں پیسا ہوا ناریل ڈال دیں۔ ایک منٹ تک بھوننے کے بعد اس مکسچر کو ایک باؤل میں ڈال کر سائڈ پر رکھ لیں۔
اب شیرہ تیار کرنے کے لیے ایک برتن ایک کپ پانی اور حسبِ ذائقہ چینی ڈالیں۔ چینی گھل جانے کے بعد اب اس میں سائڈ پر رکھا ہوا مکسچر شامل کردیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد آنچ کو بند کر دیں۔ اب اس کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد لڈو کی شکل میں بنا کر رکھ لیں۔ جن لوگوں کو نظر کی کمزوری اور سر کے درد کی اکثر شکایت رہتی ہے ان کے لیے یہ لڈو بہت مفید ہیں۔ پڑھائی کرنے والے بچوں کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔
٭…٭…٭