تربیتی سیمینار مجلس خدام الاحمدیہ یونان
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ یونان کو مورخہ 13؍مارچ 2022ء بروز اتوار بعد از نماز ظہر ایک تربیتی سیمینار ’’نماز کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ
تربیتی سیمینار کی صدارت مکرم عقیل احمد بھٹی صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے کی جس کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم عمران احمد گجر صاحب نے سورۃ البقرہ کی پہلی پانچ آیات مع اردو ترجمہ پیش کیں۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مکرم مشتاق احمد صاحب، قائد مال مجلس انصار اللہ تھے جنہوں نے ’’نماز کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ بعد ازاں صدر مجلس کی درخواست پر مکرم عطاء النصیر صاحب نیشنل صدر و مربی سلسلہ یونان نے خدام کو چند نصائح کیں اور اختتامی دعا کروائی۔ دعا کے بعد شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔
اس سیمینار میں 10 خدام اور 3 انصار نے مسجد میں آکر شرکت کی جبکہ 10 خدام آن لائن یونان کے شہروں تھیسالونیکی، پوروس، اوروپوس اور ایتھنز سے شامل ہوئے۔ اس طرح کل حاضری 23رہی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو نماز کی اہمیت اور اس کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور عملی طور پر بہتر تبدیلیوں کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)